بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی نے کل بروز جمعرات قومی شاہراہوں کو بلاک کرنے کا اعلان کردیاعوام قومی شاہراہوں پر سفر کرنے سے گریز کریں‘ بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی کی عوام سے اپیل

کوئٹہ(ثبوت نیوز)بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی نے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف آج بلوچستان کے تمام قومی شاہراہوں کو بلاک کرنے کا اعلان کردیااور عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ قومی شاہراہوں پر سفر کرنے سے گریز کریں

تفصیلات کے مطابق بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی نے بجلی کی عدم فراہمی اور زراعت کے شعبے کے تباہی کے خلاف آج بلوچستان کے تمام قومی شاہراہوں کوئٹہ کراچی‘ کوئٹہ چمن‘ کوئٹہ ژوب‘ کوئٹہ لورالائی‘ کوئٹہ زیارت‘ کوئٹہ سبی سمیت تمام شاہراہوں کو صبح 8بجے سے شام پانچ بجے تک بلاک کرنے کا فیصلہ کیا

عوام اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے آج سفر نہ کریں زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ زمیندار حکومتی پالیسیوں سے تنگ آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ حکومت اور کیسکو صوبے کے باغات کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں

اور بجلی کی عدم فراہمی کے باعث بلوچستان کے80فیصد باغات خشک ہو چکے ہیں اگر حکومت نے پھر بھی ہمار ے مطالبات کو سنجیدگی سے نہیں لیا تو ہم سخت احتجاج کر نے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت اور کیسکو حکام پر عائد ہو گی۔