زمیندار ایکشن کمیٹی کا بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف تمام قومی شاہراہیں بلاک‘ مسافروں کو مشکلات درپیش

کوئٹہ(ثبوت نیوز) بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف بلوچستان کے تمام قومی شاہراہیں بلاک رہی جس کے باعث مسافروں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

قومی شاہراہیں بلاک ہونے کی وجہ سے نیٹو کی سپلائی بھی معطل ہوگئی‘ زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات پر غور نہیں کیا تو آئندہ مزید سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے

تفصیلات کے مطابق بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور کیسکو کے نارواعمل کے خلاف کوئٹہ سے پنجاب‘کوئٹہ سے خیبر پختونخوا‘ کوئٹہ سے کراچی‘ کوئٹہ سے چمن اور کوئٹہ سے جیکب آباد جانے والی تمام قومی شاہراہوں کو یارو کچلاک لورالائی لک پاس اوربولان کے قریب بلاک کردئیے گئے

جس کے باعث ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں اور مسافر بسیں کھڑی رہیں جس کی وجہ سے مسافروں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا پھنسے والے مسافروں میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں قومی شاہراہیں بلاک ہونے کی وجہ سے نیٹو کی سپلائی بھی معطل ہوگئی

قومی شاہراہیں پر پھنسے والی گاڑیوں میں گرمی کے باعث پھل، سبزیاں اور اشیائے خوردونوش کی چیزیں خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے‘زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب بلوچستان میں سیزن شروع ہو جاتا ہے

تو کیسکو حکام بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اچانک اضافہ کردیتا ہے اور زمینداروں کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بھی خلاف ورزی کررہی ہے جس کے بارہا ہم نے اعلیٰ حکام سے بات چیت بھی کی مگر تمام تر کوششوں کے باوجود مذاکرات ناکام رہے جس کی بناء پر ہم احتجاجاً مجبور ہو کر قومی شاہراہوں بلاک رکھا

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے تمام زرعی فیڈروں پر بجلی بند کردی گئی ہے 24 گھنٹوں میں پینے کیلے صرف ایک گھنٹہ بجلی فرائم ہوتا ہے زمینداروں کی تمام تر فصلات گندم پیاز سبزیاں باغات راکھ کے ڈیر میں تبدیل ہوگئے

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گاوں کے اعتراف پر مسلسل خشک سالی کا لہر برقرار ہے گزشتہ سال میں ٹدی دل کی وجہ سے فصلات تباء ہوچکی تھی بلوچستان میں متعدد مقامات پر قومی شاہراہیں صبح 8 بجے بلاک کی گئی تھیں .