کوئٹہ(ثبوت نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ اگر کورونا یا دہشت گردی سے کوئی نقصان ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری دھرنادینے والوں پر عائد ہوگی
اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ملازمین احتجاج ختم کرکے کمیٹی کا انتظار کریں موجودہ حکومت نے ہمیشہ ملازمین کیلئے بہتر سوچا ہے‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرینڈ الائنس دھرنے پر رد عمل دیتے ہوئے کیا
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاکہ کورونا یہ دہشتگردی سے نقصان ہوا تو دھرنے کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرینگے ملازمین اب اس احتجاج کو ختم کریں اور معاملات کمیٹی کے حوالے کرکے اپنی نوکری عوام کی خاطر شروع کریں
موجودہ حکومت نے ہمیشہ ملازمین کے لیے بہتر سوچا ہے ملازمین کی جانب سے اختیار کیا گیا حالیہ طریقہ انتہائی نامناسب ہے انہوں نے کہاکہ ماضی میں ایسی حرکتوں سے جیلوں جانے والے آج پھر محنت کش مظلوم کو گمراہ کر رہے ہیں کورونا کے بعد پاکستان اور بلوچستان کو مالی مشکلات کا سامنا ہے
ہم سب واقف ہے ترقی اور باقی بجٹ معاملات کے حوالے سے چیلنجز کو حکومت بڑی مشکل سے حل کر رہی ہے لگاتا ہے کہ کچھ عناصر چاہتے ہیں کہ بلوچستان میں اقتصادی دباؤ بڑھے اور ترقیاتی عمل رک جائے انہوں نے کہاکہ سیکرٹریٹ کے ملازمین کچھ گمراہ لوگوں کی باتوں سے ہٹ کر اپنی نوکری احسن انداز میں نبھانا شروع کریں
ملازمین کو احتجاج اور اپنے مسائل کو بیان کرنے کا پورا موقع دیا گیا تاہم اس کو ایک سیاسی پلیٹ فارم بنا کر چند لوگوں نے خوب استعمال کیا ہے۔
کورونا یا دہشت گردی سے کوئی نقصان ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری دھرنادینے والوں پر عائد ہوگی‘وزیراعلیٰ بلوچستان
