جام کمال نے بلوچستان روایات کو پامال کرکے اقتدار کیلئے سب کچھ قربان کردیا‘مولانا حیدری

کوئٹہ(ثبوت نیوز)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ریاست سرکاری ملازمین کے ذریعے ہی چل رہے ہیں اگر سرکاری ملازمین کے حقوق کو پامال کیا جاتا ہے تو ریاست کا پورا سسٹم جا م ہو جاتا ہے

جام کمال نے بلوچستان روایات کو پامال کردیا اور اقتدار کیلئے سب کچھ قربان کردیا ہے‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ وفاق میں عمران نیازی جیسے لوگ عوام پر مسلط ہے اور بلوچستان میں جام کمال جیسے سلیکٹڈ عوام پر مسلط ہے سرکاری ملازمین کے احتجاج کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے

جائیں گے جمعیت علماء اسلام کبھی بھی سرکاری ملازمین کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے اگر سرکاری ملازمین جو بھی تحریک چلانا ہوگا ہم ان کا بھرپور ساتھ دیں گے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں سرکاری ملازمین کے ساتھ صوبائی حکومت کا رویہ افسوس ناک ہے،

سرکاری ملازمین کا معاملہ سینیٹ میں اٹھائیں گے جام کمال اقتدار میں آکر بلوچ روایات کو ہی بھول گئے ہیں جے یوآئی سرکاری ملازمین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کوئٹہ میں سرکاری ملازمین کے ساتھ صوبائی حکومت کا رویہ افسوس ناک ہے حکومت اپنے کئے ہوئے وعدوں سے پیچھے ہٹ رہی ہے

جام کمال سرکار کی بے ساکھیوں پر کھڑی حکومت کی بے ساکھی کسی بھی وقت گرسکتی ہے جام کمال اقتدار میں آکر بلوچ روایات کو ہی بھول گئے ہے جے یوآئی سرکاری ملازمین کے شانہ بشانا کھڑی ہے سرکاری ملازمین کا معاملہ سینٹ میں اٹھائیں گے۔