گرینڈ الائنس کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری‘مذاکرات ایک بار پھر ناکام ملازمین اور حکومت آمنے سامنے

کوئٹہ(ثبوت نیوز)سرکاری ملازمین گرینڈ الائنس کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں دوسرے روز دھرنا جاری مختلف سیاسی و قبائلی عمائدین نے دھرنے آکر ان کے ساتھ اظہار یکجہتی جبکہ دھرنے کی وجہ سے کوئٹہ شہر کا ٹریفک درہم برہم عوام گھروں تک محدود رہے

تفصیلات کے مطابق گرینڈ الائنس کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں ہاکی گراؤنڈ کے سامنے دوسرے دن بھی دھرنا جاری رہا مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور قبائلی عمائدین نے دھرنے آکر ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی

اس موقع پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ حکومت جان بوجھ کر کوئٹہ شہر کے حالات خراب اور عوام کو مشکلات میں ڈال رہے ہیں دوسرادن ہے سرکاری ملازمین نے گرینڈ الائنس کی صورت میں اپنے احتجاج کیلئے دھرنا دیا

حکومت کے سربراہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان مسئلہ حل کرنے کی بجائے سرکاری ملازمین کے خلاف ٹوئٹ پر ٹوئٹ کررہا ہے جس سے سرکاری ملازمین کی دل آزاری ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ اس صورت میں ہم سرکاری ملازمین کے ساتھ اور مطالبہ کرتے ہیں کہ سرکاری ملازمین کے مطالبات فوری طور پر حل کیا جائے

سرکاری ملازمین کی جانب سے دھرنے کے باعث کوئٹہ شہر کے تمام سڑکیں بند‘شہرسنسان‘عوام سخت مشکلات کا شکار رہے اور بعض لوگ شہر کے حالات خراب ہونے کی وجہ سے گھروں تک محدود رہے۔