کوئٹہ کے مقامی ہوٹل کی پارکنگ میں گزشتہ رات ہوئے دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا

کوئٹہ(ثبوت نیوز)کوئٹہ کے مقامی ہوٹل کی پارکنگ میں گزشتہ رات ہوئے دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقدمہ 302,324، 324 کیو ڈی،427 پی پی سی کےتحت درج کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں ایکسپلوسیو ایکٹ اور سیون اے ٹی اے بھی شامل ہے، مقدمہ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پولیس نے بتایا تھا کہ دھماکے کے مقدمے کے اندراج کے لئے مراسلہ سی ٹی ڈی تھانے بھجوایا ہے جبکہ دھماکے کی جگہ کو کرائم سین قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ، 10زخمی ہوگئے تھے۔