کوئٹہ(ثبوت نیوز)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پشتون ایک پر امن قوم ہے اور پشتونوں کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ پشتون قوم دہشتگردی کا شکار ہوا ہے
اور جن قوتو ں نے پشتونوں کی سر زمین کو جنگ کا میدان بنایا ان سے وقت آنے پر ضرور حساب لیا جائے گاپشتونوں پر دوسری کی جنگ مسلط کیا گیا ہے اب وقت اختلافات کا نہیں
بلکہ پشتونوں کی زخموں پر مرہم رکھنے کا وقت ہے‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر ملکی خبر رسال ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی عثمان کاکڑ نے کہا کہ پشتونوں کی سرزمین دہشتگردی کے باعث 70ہزار پشتون شہید ہوئے ہیں
2لاکھ گھر تباہ ہوئے اور 40لاکھ پشتونوں کو اپنے ہی گھروں سے بدر ہو کر مہاجرین کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے ان تمام تر حالات کے ذمہ دار ضیاء الحق اور مشرف ہے جنہوں نے دہشتگردی کو فروغ دیکر پشتونوں کی نسل کشی کی ہے اور دوسروں کی جنگ کو پشتونوں پر مسلط کر دیا گیا ہے پشتونوں کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے
اور ہمارے اکابرین نے ہمیشہ عدم تشدد کی سیا ست کو فروغ دیا ہے بدقسمتی یہ ہے کہ صرف ظلم پشتونوں کے ساتھ کیوں کی جارہی ہے یہ بات ہمیں تسلیم کرنا ہو گا کہ چاہئے ہم کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتے ہے ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس وقت پشتون قوم انتہائی مشکل حالات سے دوچار ہے
پشتونوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ پشتون قوم کا دہشت گردی سے دور دور تک بھی کوئی تعلق نہیں ہے اور پشتونوں کی تاریخ اٹھا کر دکھا جائے تو پشتونوں نے ہمیشہ امن بھائی چارے کو فروغ دیا ہے مگربدقسمتی سے کچھ لوگ اپنی سیاست کو برقرار رکھنے کیلئے پشتونوں پر دہشت گردی کا لیبل لگا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
پشتونوں کی سر زمین پر دوسروں کی جنگ مسلط کیا ہے ان سے وقت آنے پر ضرور حساب لیا جائے گا‘عثمان کاکڑ
