آئی ایم ایف کی غلامی نے حکمرانوں کو قوم کا خون چوسنے پرلگا دیا ہے‘ملک سکندر ایڈوکیٹ

کوئٹہ(ثبوت نیوز) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر اوربلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے

عوامی حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے جمعیت علماء اسلام حقیقی معنوں میں بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کررہے ہیں موجودہ نااہل مسلط شدہ حکمرانوں عوام کو صرف واڈسپ گروپوں اور اخباری بیانات سے تسلی دے رہا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا مولانا محمد طاہر تو حیدی نے قائد حزب اختلاف کو کلی چلتن رئیسانی کلی خزان کلی شموزی ود یگر ملحقہ علاقوں میں آٹھ ماہ سے غائب بجلی کی لوڈشیڈنگ سے آگاہ کردیا

قائد حزب اختلاف نے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اس موقع اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی غلامی نے حکمرانوں کو قوم کا خون چوسنے پرلگا دیا ہے تبدیلی کے نام پر غریبوں اور سفید پوش طبقات کا استحصال کیاگیا ہے۔ پاکستان کے معاشی اور قومی مسائل کا واحد حل قرآن وسنت کے نظام میں ہے۔

حکومت موجودہ پریشان کن صورتحال میں مہنگائی میں مزید اضافہ کرکے قوم کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ڈھائی سال سے موجودہ نااہل مسلط شدہ حکمران عوام پر مہنگائی کی پہاڑ گرایا جارہا ہے حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے پٹرول بجلی گیس قیمتوں میں ہر ماہ اضافہ جبکہ تنخواہوں میں سال میں ایک دفعہ بھی اضافہ نہ ہو ا دوسری طرف بے روزگاری روز بروز بڑھ رہی ہے

مگر روزگار کی فراہمی کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام کم آمدنی والوں کی مشکلات میں بدترین اضافہ ہوگا حکمران عوام کو ریلیف نہیں دینا چاہتے بین الاقوامی مالیاتی سودی ادارے بھی یہی چاہتے ہیں

کہ لوٹ مار، بدعنوانی چلتی رہے تاکہ پاکستان کو قرض کی زیادہ ضرورت پڑے اور مالیاتی اداروں کو ان کی شرائط پر ملک کو قرض دینا پڑے قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک و قوم کہ آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے والے حکمرانوں نے قوم کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبو دیا ہے۔

پاکستان کے معاشی اور قومی مسائل کا واحد حل قرآن وسنت کے نظام میں ہے آہین پاکستان سے کوئی بالاتر نہیں ہے آہین پاکستان میں تمام مسائل کا حل موجودہ ہے لیکن ہر دور میں آہین پاکستان سے روگردانی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی کے نفاذ میں مضمر ہے پاکستان اسلام کے مقدس نام پر حاصل کیا گیا تھا

لیکن بدقسمتی سے آج پاکستان کے مقدس ایوانوں پر ایسے لوگ مسلط ہے جو دین اسلام کے سمجھنے سے ناواقف ہیں جو لمحہ فکر سے کم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی طوفان نے عوام کو سخت کرب اور اذیت میں مبتلا کر دیا ہے گھریلو مشکلات میں مذید اضافہ ہوتا جارہا ہے

وفاقی و صوبائی حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر کے بعد کٹھ پْتلی حکومت کے خلاف تحریک چلائی گے ناتجربہ کار حکمرانوں کے ظالمانہ پالیسیوں کے باعث آج لاکھوں لوگ بیروزگار اور فاقوں پر مجبور ہیں حکمرانوں نے ملکی معیشت ملکی استحکام کو کمزور کردیا ہے۔