سرکلر روڈ پارکنگ پلازہ تیار ہوچکا ہے جمعہ کے روز سے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا‘انجمن تاجران بلوچستان

کوئٹہ(ثبوت نیوز)انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر رحیم آغا،عمران ترین،حاجی نصرالدین کاکڑ، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، میر رحیم بنگلزئی، حاجی عاشق اچکزئی، حیدر آغا، محمد حسین، ثناء اللہ آغا، نعمت ترین،رشید آغا، بسم اللّٰہ ترین،حاجی قیوم خلجی، دوست محمد ترین، حاجی سلیم، حاجی حبیب اللہ، منظور ترین، اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ماہ رمضان ہمیں صبر کا درس دیتا ہیں اور تمام تاجروں کو چاہیے کے وہ اس مقدس مہینے میں ایک دوسرے کا خاص خیال رکھیں

اور ایسے اقدام سے گریز کریں جو روڈ کی بندش اور رش کا سبب بنے۔ بیان میں کہا ہے کہ سرکلر روڈ پارکنگ پلازہ جوکہ اب تیار ہوچکا ہے اور جمعہ کے روز سے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا

اور شہر کے تمام دکانداروں سے بذریعہ بیان اپیل ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں بجائے سڑک پہ کھڑی کرنے کے پارکنگ پلازے میں پارک کریں تاکہ گاہک جب خریداری کیلئے آئے تو اسے سڑک پر پارکنگ کی سہولت میسر ہو اور اس عمل سے شہر کے ٹریفک دباؤ بھی کافی حد تک کمی آئے گی

بیان میں انتظامیہ کو آگاہ کہا گیا ہے کہ وہ پارکنگ پلازہ میں دکانداروں کیلئے خصوصی پیکیج فراہم کریں تاکہ دکاندار اپنی گاڑی بجائے سڑک کے پلازہ میں پارک کریں اور رمضان المبارک کے مہینے میں سڑکوں پر ٹریفک پولیس کی تعیناتی کو یقینی بنائے تاکہ دن کے وقت اور افطاری کے وقت روزہ دارو کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے

کیونکہ ٹریفک ڈسپلن نہ ہونے کیوجہ سے شہر میں ٹریفک کا دباؤ بڑھ رہا ہے اور بجائے ڈسپلن بحال کرنے کے انتظامیہ دکاندار کو نشانہ بناتے ہیں اور اسے تجاوزات کے نام پر گرفتار کرتے ہیں اور بھاری جرمانے کی مد میں رہا کرتے ہیں اس قسم کی بھتہ خوری کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور انہیں اگاہ کرتے ہیں کہ وہ دکاندار کو نشانہ بنانے کی بجائے انتظامی امور پر توجہ دیں۔