کوئٹہ(ثبوت نیوز)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ حکومت نے معاہدہ کیا ہے تو ایسے پورا کرنا چاہئے معاہدے میں تین وزراء اور وزیر داخلہ کے دستخط موجود ہے
فرانسیسی سفیر کو ملک بد کیا جائے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ جمہوری اقدار کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے جدوجہد کررہی ہے سلیکٹیڈ حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیل دیا ہے
موجودہ صورتحال کی تمام تر ذمہ داری عمران نیازی اور ان کے حکومت پر عائد ہوتی ہے لاہور کے واقعہ کے ذمہ دار پنجاب حکومت ہے بزدار کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے ان واقعات پر وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ پنجا ب کو مستعفی ہونا چاہئے
عید کے بعد بلوچستان حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرینگے‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا عبدالواسع نے کہا کہ اگر سلیکٹیڈ حکمرانوں نے ہنگامی اجلاس بلانا تھا تو اتنے زحمت بھی نہ کی کہ اپوزیشن کو اعتماد میں لیتے مگر بدقسمتی سے ملک میں موجودہ حکمران یہودی لابی کیلئے کام کر رہی ہے
اس لیئے ملک میں جوصورتحال پیدا ہوئی ہے یہ انتہائی خطرناک صورتحال ہے فرانس کے سفیر کو ملک بد ر کیا جاتا تو یہ صورتحال پیدا نہ ہوتے مدینہ ریاست کی بات کرنے والوں میں بے گناہ اور نہتے سیاسی کارکنوں پر سرعام گولیاں اور شیلنگ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا اب تحریک انصاف اور ان کے حکومت پارلیمان کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں سلیکٹیڈ وزیراعظم یہ ساری خرابی آپ کی ہی کی پیداوار ہے اس سے ٹھیک کریں یا گھر چلے جائیں جب کوئی حکومت کے اہل نہیں ہوتے تو پھر ملک کی یہی صورتحال ہوتی ہے
انہوں نے کہا کہ یہ 5ماں میں معاہدہ پارلیمنٹ میں کیوں نہیں لائی اگر یہ معاہدہ پارلیمینٹ میں زیر بحث لاتے تو آج یہ صورتحا ل پیدا نہ ہوتی موجودہ حکومت نے ریاست کے رٹ کو فارغ کر دیا ہے یہ خود سڑکیں بلاک کرتے رے ہیں ایسی تقاریر کرتے رہے ان کے خلاف کسی نے طاقت کا استعمال نہیں کیا تھا اگر سلیکٹیڈ حکومت نے معاہدہ کیا ہے تو ایسے پورا کرنا چاہئے معاہدے میں تین وزراء اور وزیر داخلہ کے دستخط موجود ہے۔
ملک کے موجودہ حکمران یہودی لابی کیلئے کام کر رہی ہے‘مولانا عبدالواسع
