کوئٹہ(ثبوت نیوز)اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیلئے 7کروڑ روپے میں بلٹ پروف گاڑی خریدنے کے بعد ڈپٹی سپیکر کیلئے 6کروڑ روپے میں بلٹ پروف گاڑی خریدنے کیلئے سیکرٹری اسمبلی نے سمری محکمہ خزانہ کو بھجوادی
ذرائع کے مطابق سیکرٹری اسمبلی نے محکمہ خزنہ کو سمری ارسال کردی کہ ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی کیلئے بلٹ پروف گاڑی خریدنے کیلئے رواں مالی سال 2020-21میں گاڑی خریدنے کیلئے گرانٹ فراہم کی جائے
واضح رہے اس سے قبل سپیکر بلوچستان اسمبلی کیلئے بھی 7کروڑ روپے سے زائد رقم کی بلٹ پروف گاڑی خریدنے کیلئے محکمہ خزانہ کو سمری ارسال کی گئی۔
ڈپٹی سپیکربلوچستان اسمبلی کیلئے 6کروڑ روپے میں بلٹ پروف گاڑی خریدنے کیلئے سیکرٹری اسمبلی نے سمری محکمہ خزانہ کو بھجوادی
