پشتونوں کو اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے وقت بہت خراب آنے والا ہے پشتون قبائل کو ایک دوسرے پر نظر رکھنی ہو گیٗ‘نواب ایاز خان جو گیزئی

کوئٹہ(ثبوت نیوز)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء نواب ایاز خان جو گیزئی نے کہا ہے کہ پشتونوں کو اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے جب تک ہم اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ نہیں کریں گے پشتون قوم کے مسائل حل نہیں ہوں گے

پشتونوں نے بہت بڑی قربانیاں دی ہے اور ہمیں ان کے قربانیوں کی قدر کرنی چاہئے خون کی عطیہ سے دوسروں لوگوں کی زندگی بچ جائے گی یہ سب سے بڑی انسانیت ہے جو قوم خون کا عطیہ دے گا وہ قوم کیلئے ہر قربانی دے گا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشتونخوا بلڈبینک کے دورے کے موقع پر خون کی عطیہ دینے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہاکہ پشتونخوا بلڈبینک انسانیت کی خدمت کررہی ہے اور عوام خون کی عطیہ میں بھرپور شرکت کریں

جو لوگ خون کا عطیہ دے گا اور ان کی خون کی عطیہ سے دوسروں انسانوں کو نئی زندگی ملتی ہے اور پشتونخوا بلڈ بینک بلا تعصب اور نفرت کے بغیر خون کا عطیہ ہر کسی کو دیا کریں جو قوم خون کا عطیہ دے گا

وہی قومیں دنیا میں ترقی کرے گی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ خون دینے سے انسان کی جسم بھی تر و تازہ ہو تی ہے اور دوسروں کو خون دینے سے ان کی زندگی بچ جائے گی انہوں نے کہاکہ اس وقت پشتونوں پر بہت بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے

کہ وہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرکے پشتونوں کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کریں اور قبائلی تنازعات کے خاتم ے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور ان کی قربانیوں کی قدر کرنی چاہئے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں سے توقع رکھنا انتہائی شرمانہ فعل ہوگا ہمیں اپنے ہی قوت سے خود کود بدلنا ہوگا۔