کوئٹہ(ثبوت نیوز)بلوچستان کے شیعہ اور سنی جید علماء کرام نے کہا ہے کہ ہمارا ایمان ہے مسلمانوں میں فرقے نہیں ہے بلکہ مسلک ہے اور ان کی بنیاد پر علمی دلائل بھی موجود ہے 1949میں قرارداد مقاصد کے تحت تمام مسلکوں کی علماء نے 22نکات پر اتفاق کیا تھا آج بھی اس کی ضرورت ہے بعض نادیدہ قوتیں محرم کے مہینے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے
ہیں اور سوشل میڈیا پر غلط تاثر دیا جارہا ہے جس سے ہم نے ملکر ناکام بنانا ہے‘یہ بات جامع مسجد کے خطیب ڈاکٹر عطاء الرحمن‘ مولانا سراج‘ علامہ محمد جمعہ اسدی‘ علامہ سید ہاشم موسوی اور دیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی
انہوں نے کہاکہ اس دور میں محرم الحرام کے مہینے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی اور سوشل میڈیاپر غلط تاثر دیا جارہا ہے حالانکہ ہر مسلمان یہ ایمان رکھتا ہے ہم سب ایک ہے اور سب نے دین اسلام کی خدمت کرنا ہے
حضرت امام حسین ؓ اور حضرت علیؓ کے علوم میں سب سے بڑی عباد ت جو انہوں نے انجام دی وہ حضرت علیؓ کا ان لوگوں کے خلاف جنگ اور جہاد تھا انہوں نے کہاکہ ہم اس پر متفق ہے کہ ہمیں لڑانے والا‘ فرقوں میں تقسیم کرنے والا‘ہماری معیشت کا ڈاکو‘ ہمیں بے
حیائی کی طرف‘نفرتوں کی طرف لے جانے والا تخت ہے اور موجودہ دور کے51ملکوں کے حکمران ہیں ہمارا وزیر خارجہ‘کرنسی نوٹ‘ ہماری افواج کا سربراہ‘ہمارا تعلقمی نظام‘ہماری مواصلات کا نظام ایک ہونا چاہئے اس کو ایک ہونے سے کون روک رہا ہے
ہمارے حکمران ہے ہمیں اپنے دور کے نمرود‘ اپنے دور فرعون اور اپنے دور کے یزید کی شناختی کرنی ہوگی۔
ہمارا ایمان ہے مسلمانوں میں فرقے نہیں ہے بلکہ مسلک ہے بعض نادیدہ قوتیں محرم کے مہینے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں ‘شیعہ و سنی علماء کرام
