شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز سمیت دیگر6افسران کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں‘خلیل جارج

کوئٹہ(ثبوت نیوز)پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور خلیل جارج نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے لسبیلہ کے قریب فوجی ہیلی کاپٹرکو جو حادثہ ہوا جن میں کورکمانڈر12لیفٹیننٹ جنرل سرفراز سمیت دیگر6افسران شہید ہوئے ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان جیسے افیسران کو ہم زندگی بھر یاد رکھیں گے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہداء ہیلی کاپٹر حادثے کی یاد میں صوبائی اسمبلی کے سامنے شمعیں روشن کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ حادثے میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈی جی کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد بریگیڈئیر خالد سمیت عملے کے اراکین کی شہادت افسوسناک ہے۔

ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد ملک کا سرمایہ اور قوم کا فخر تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانی نقصان قومی سانحہ ہے جس پر پوری قوم غم زدہ ہے۔ سابق گورنر نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے

کہ اللہ تعالء شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر وہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے