حکمران سری لنکا کی طرح پالسیوں پر گامزن ہے‘قومی اثاثے غیر ملکی کو فروخت کرنے کیلئے منصوبہ بندی کیا جارہاہے‘‘ سراج الحق

کوئٹہ(ثبوت نیوز)جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اس وقت سیلابی صورتحال ہے‘ وفاق بلوچستان کو آفت زدہ قرار دے وزیراعظم و وزیراعلیٰ نے کئی ہزار فٹ بلندی سے بلوچستان کا جائزہ لیاحکومت پاکستان کو خبردار کرنا چاہتاہوں

پاکستان برائے فروخت کا منصوبہ ترک کردیں پی ڈی ایم اے صابن پر کھڑی حکومت ہے عارضی حکومت ہے حکمران سری لنکا کی طرح پالسیوں پر گامزن ہے آرمی ہیلی کاپٹر کو حادثہ ہوا ہے جو افسوسناک ہے‘ آرمی ہیلی کاپٹر میں اہم ترین لوگ شامل تھے آرمی ہیلی کاپٹر میں سوار افراد سیلابی متاثرین کی بحالی کی خدمت میں شامل تھے

قائداعظم نے اسرائیل کو ایک ناجائزہ بچہ قرار دیاتھا کبھی قبول نہیں کرینگے پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے اگر کشمیر ہاگئے تو انڈیا پانی بند کردے گا جس سے پاکستان بنجر ہوجائے‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں حال احوال پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند نے کہاکہ پریس کلب پروگرام حال احوال پروگرام میں خوش آمدید کہتے ہیں سراج الحق کا ملکی سیاسی میں اہم کردار ہے کوئٹہ پریس کلب پروگرام میں شامل ہونے پر سراج الحق کا مشکور ہیں‘ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہاہے کہ صوبائی حکومت اور وفاق نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے

بہتر اقدامات نہیں کرسکے وزیراعظم و وزیراعلیٰ نے کئی ہزار فٹ بلندی سے بلوچستان کا جائزہ لیاقوم سے اپیل کرتاہوں کہ متاثرہ علاقے کے لوگوں کے ساتھ مدد کریں الخدمت فاونڈیشن دفاتر ہر جگہ موجود ہیں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ان کے ساتھ مل کر متاثرین کی مدد کی جاسکتی ہے انہوں نے کہاکہ آرمی ہیلی کاپٹر کو حادثہ ہوا ہے

جو افسوسناک ہے‘ آرمی ہیلی کاپٹر میں اہم ترین لوگ شامل تھے آرمی ہیلی کاپٹر میں سوار افراد سیلابی متاثرین کی بحالی کی خدمت میں شامل تھے ہیلی کاپٹر حادثے میں کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6پاک فوج کے افیسران شہید ہوئے جس سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

انہوں نے کہاکہ قومی خدمت میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں قومی اثاثے غیر ملکی کو فروخت کرنے کیلئے منصوبہ بندی کیا جارہاہے4 ارب ڈالڑ قرضہ دینے کیلئے قومی اثاثے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پی آئی اے سوئی سدرن گیس آئل اینڈ گیس کمپنیوں کو فروخت کرنے کا منصوبہ بندی کی جارہی ہے

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی سینٹ قومی و صوبائی اسمبلیوں سمیت سڑکوں پر ان منصوبے کیخلاف آواز اٹھائے گی حکومت پاکستان کو خبردار کرنا چاہتاہوں پاکستان برائے فروخت کا منصوبہ ترک کردیں پی ڈی ایم اے صابن پر کھڑی حکومت ہے عارضی حکومت ہے حکمران سری لنکا کی طرح پالسیوں پر گامزن ہے

انہوں نے کہاکہ سری لنکا میں لوگوں نے صدر کا گھر جلادیا الیکشن کمشین نے تصدیق کردی کہ پی ٹی ائی غیر ملکی فنڈز سے چل رہی ہے افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہاہے کہ اس کیس کو 8 سال لگ گئے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بے نقاب کیااگریہ فیصلہ بروقت کیا

جاتاتو 2018 میں پی ٹی ائی حکومت میں نہ آتی‘ قائداعظم نے اسرائیل کو ایک ناجائزہ بچہ قرار دیاتھا کبھی قبول نہیں کرینگے پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے اگر کشمیر ہاگئے تو انڈیا پانی بند کردیگا جس سے پاکستان بنجر ہوجائے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اور الخدمت تنہا ء کچھ نہیں کرسکتی تاہم اگر حکومت کے پاس کچھ نہیں عوام تعاون کرنے کو تیار ہے

حکومت نے اعلانا ت کئے مگر عملاً کچھ نہیں کیا،متاثرین کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے،بارش اور سیلاب سے زراعت کا شعبہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا،عوام کا کوئی ولی وارث نہیں متاثرین کی بحالی کیلئے فوری اور مزید موثر اقدامات کئے جائیں

انہوں نے کہاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کام کررہے ہیں وزیر اعظم نے صرف فضائی جائزہ لیا صوبے میں چودہ ہزار گھر تباہ ہوچکے ہیں صوبائی اور وفاقی حکومت اب تک جزوی اعلانات تک محدود ہے حکومت کے پاس ہیلی کاپڑ سمیت تمام وسائل موجود ہیں

لیکن حکمرانوں نے کچھ نہیں کیا بارش سے لوگوں کو بچانے کا انتظام نہیں کیا گیا بلکہ لوگوں کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا صوبہ کے ساٹھ سے زائد لوگ ایوان میں بیٹھے ہیں کوئی متاثرین کے پاس نہیں گیا ڈیم نہیں بارشوں نے اسلئے زیادہ نقصانات کئے

انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے دلوں میں رحم کی بجائے صرف دعوے ہیں متاثرین سے ملا ہوں سب نے بتایا کہ ان کیلئے کچھ نہیں ہوا بلوچستان کو آفت زدہ قرار دیکر بحالی کے کام کئے جائیں وزیر اعظم کی جانب سے پانچ لاکھ سے گھروں کی تعمیر کا اعلان مذاق کے مترادف ہے مشکل حالات میں جماعت اسلامی کے رضاکاروں نے جس طرح کام کیا قابل تحسین ہے۔