کوئٹہ(ثبوت نیوز) قلعہ سیف اللہ سے تعلق رکھنے والے کم سن طالب علم اکرام اللہ خان کے تعلیمی اخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گا اور ان کو ملک کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے میں داخلہ دیا جائے گا
اکرام اللہ خان نے گزشتہ روز چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سے ملاقات کی اور ان کی تعلیمی اخراجات گورنمنٹ آف پاکستان اداکرے گا چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے پرپوزل بنا کر کمیٹی کو بھیج دیا
اور جلد ہی ملک کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے میں ان کو داخلہ ملے گا واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے قلعہ سیف اللہ کے علاقے خسنوب کے دورے کے موقع پر اکرام اللہ خان نے ملاقات کی اور انہوں نے تعلیمی پسماندگی کا شکوہ کیا جس کے بناء
پر وزیراعظم نے فوری طور پر چیف سیکرٹری کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ اکرام اللہ خان کے تعلیمی اخراجات کو حکومت پاکستان برداشت کرے گا اور اس کیلئے جلد ازجلد اقدامات کئے جائیں۔
کم سن طالب علم اکرام اللہ خان کے تعلیمی اخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گاچیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سے طالب علم اکرام اللہ خان نے ملاقات کی
