بلوچستان ثانوی بورڈ نے 2022 میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا بی آر سی ژوب کے محمد زاہد نے 1046 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی‘پروفیسر شوکت سرپرسرہ

کوئٹہ(ثبوت نیوز)بلوچستان ثانوی بورڈ نے 2022 میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا115389 طلباء امتحانات میں کامیاب ہوئے‘کامیابی کا تناسب 86.80 فیصد رہابی آر سی ژوب کے طالب علم محمد زاہد نے 1046 نمبر لے کر صوبے میں کامیابی حاصل کی،کامیاب طالب علموں کو مبارکباد دیتا ہوں

ان خیالات کا اظہار بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے کنٹرول امتحانات پروفیسر شوکت سرپرہ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کرنے کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا

‘ انہوں نے کہاکہ امتحانات میں ایک لاکھ بتیس نو سو پچیس طلباء شریک ہوئے 115389 طلباء امتحانات میں کامیاب ہوئے کامیابی کا تناسب 86.80 فیصد رہا نہم کلاس میں کامیابی کا تناسب79.33 اور دہم کلاس میں کامیابی کا تناسب 93.65 رہا چار ہزار چھبیس طلباء میٹرک میں فیل ہوئے انہوں نے کہاکہ بی آر سی ژوب کے طالب علم محمد زاہد نے 1046 نمبر لے کر صوبے میں کامیابی حاصل کی

بی آر سی لورالائی کے ثمریز خان اور بی آر سی ڑوب کے عبدالغفور نے 1036 نمبر کے کر صوبے میں مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی بی آر سی لولرلائی کے شہریار خان نے 1034 نمبر لر کر صوبے میں تیسرے نمبر پر رہے کامیاب طالب علموں کو مبارکباد دیتا ہوں کامیاب طالب علم صوبے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔