حضرت عمر فاروق ؓکی یوم شہادت کے موقع پر صوبہ سمیت ملک بھر عام تعطیل کا اعلان اور سرکاری سطح پر منایا جائے‘‘سنی علماء کونسل

کوئٹہ(ثبوت نیوز) سنی علماء کونسل کے زیر اہتمام خلیفہ دوئم امیر المومنین حضرت سیدناعمر فاروقؓ کی یوم شہادت کے موقع پر سریاب روڈ سے نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں پر ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سنی علماء کونسل بلوچستان کے سربراہ مولانا محمد رمضان مینگل‘ مفتی کلیم اللہ حیدری‘ قاری ثناء اللہ فاروقی‘ مولانا عبدالرحیم ساجد اور دیگر نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عمر فاروق ؓکی یوم شہادت کے موقع پر صوبہ سمیت ملک بھر عام تعطیل کا اعلان اور سرکاری سطح پر منایا جائے

حضرت عمر فاروقؓکی خدمات، جرات و بہادری، فتوحات، شان دار کردار اور کارناموں سے اسلام کا چہرہ روشن ہے حضرت عمرؓ کا زمانہ خلافت اسلامی فتوحات کا دور تھا جس میں اسلامی سلطنت کی حدود 22 لاکھ مربع میل تک پھیلی ہوئی تھیں

انہوں نے کہاکہ‘آپؓ نے دو بڑی طاقتوں ایران اور روم کو شکست دی، بیت المال کا شعبہ فعال کیا، اسلامی مملکت کو صوبوں اور اضلاع میں تقسیم کیا، عشرہ خراج کا نظام نافذ کیا اور پولیس کا محکمہ قائم کیا

انہوں نے کہاکہ حضرت عمر فاروق ؓکی زندگی تمام امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے لہٰذا صحابہ کرامؓ کی طرز زندگی اختیار کرنے میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سیاسی رہنماؤں کے دن تو منائے جاتے ہیں جبکہ خلفائے راشدین کے ایام پر اسلامی ممالک کے حکمران بیان تک جاری نہیں کرتے

سیدنا فاروق اعظم ﷺ کا دور ایک سنہری دور ہے حضرت عمر فاروقؓامامِ عدل و حْریت اور پیکر شجاعت و بہادری تھے سیدنا فاروق اعظمؓ کے نقش قدم پر چلنے سے ہی معاشرے میں انقلاب برپا ہوگا سیدنا عمر فاروق ؓ کا طرز حکمرانی موجودہ حکمرانوں کے لئے مشعل راہ ہے

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ صحابہ کرام کے ایام بالخصوص خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منائے جائیں اور عام چھٹی کا اعلان کیا جائے انہوں نے کہاکہ 27 ذی الحج 23 ہجری کو نماز فجر کی امامت کے دوران ابو لولو فیروز نامی مجوسی نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خنجر سے زخمی کر دیا

جس کے تین روز بعد یکم محرم الحرام 24 ہجری کو آپؓ نے جام شہادت نوش فرمایاانہوں نے کہاکہ صحابہ کرام کے ساتھ محبت کرنا ایمان کا حصہ ہے ہم نے ہمیشہ صحابہ کرام کے ساتھ محبت اور اس دن کو اس نیت سے منایاگیا کہ اللہ تعالی ہم سے راضی اور صحابہ کرامؓ کے ایام کو منایا جاسکے

ہم پرامن لوگ تھے اورپرامن رہیں گے اور اس طرح ایام کو ہمیشہ اس نیت کے ساتھ منائیں گے کہ حکومت ہماری مطالبات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سرکاری سطح پر ان ایام کو منایا جائے اور سرکاری تعطیل کا بھی اعلان کیا جائے۔