کوئٹہ(ثبوت نیوز)کوئٹہ میں گوشت کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیاگیا مرغی کی فی کلو500روپے‘چھوٹا گوشت1500اور بڑا گوشت 1000روپے سے تجاوز کرگئے شہریوں کو گوشت کھانے میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے
پرائس کنٹرول کمیٹی برائے نام ہے اور عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے‘تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ماہ رمضان المبارک آتے ہی گوشت کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کردیاگیا
اور حکومت کی جانب سے بنائی گئی پرائس کنٹرول کمیٹی بھی غیر فعال ہے اور اب تک اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے کوئٹہ میں مرغی کی گوشت میں اچانکہ اضافہ کردیاگیا مرغی کی فی کلو 500روپے جبکہ چھوٹا گوشت1500روپے اور بڑا گوشت1000روپے سے تجاوز کرگئیں
شہریوں کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں کیونکہ گوشت کے علاوہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیاگیا ہے اگر حکومت عوام کو ریلیف فراہم نہیں کرسکتے تو فوری طور پر مستعفی ہو نا چاہئے۔
کوئٹہ‘ گوشت‘سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں بے تحاشا اضافہ‘ غریب عوام پریشانمرغی کی فی کلو500روپے‘چھوٹا گوشت1500اور بڑا گوشت 1000روپے سے تجاوز ک
