کوئٹہ(ثبوت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے صفوں میں انتشارپیدا ہونے لگی مزید ارکان اسمبلی نے اپوزیشن کی طرف اڑان کا پروگرام بنادیا جلد پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری‘مولانا فضل الرحمن
اور شہباز شریف سے رابطے ہونے کا امکان‘انتہائی اہم ذرائع نے بتایاگیا کہ جس طرح پچھلے دنوں پاکستان تحریک انصاف کے چوبیس اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف سے جا کر اپوزیشن میں اپنی جگہ بنادی اسی طرح مزید پندرہ سے 20ارکان اسمبلی اپوزیشن قائدین سے رابطے میں ہیں
اور جگہ بناتے ہی اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کریں گے اس سلسلے میں اپوزیشن کے رہنماء اور پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان ایوان میں مکمل طور پر اکثریت کھوچکے ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے چالیس سے پچاس اراکین اسمبلی اپوزیشن سے نہ صرف رابطے میں ہیں بلکہ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے پارٹیوں میں شمولیت کیلئے بھی تیار ہے
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ماسوائے چند وفاقی وزراء جو دوسری جماعتیں ان کو قبول نہیں کرتے وہ عمران خان کے ساتھ ہیں باقی سب نے عمران خان پر عدم اعتماد کا اظہار کرلیا
اور جب بھی تحریک عدم اعتماد پیش اور اس پر رائے شمار ی ہوگی تو پاکستان کے عوام اور خاص کر سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان خود حیران ہو جائیں گے کہ میرے ساتھی جو کل تک میرے ساتھ تھے آج کہاں گئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے صفوں میں انتشارپیدا ہونے لگی مزید ارکان اسمبلی نے اپوزیشن کی طرف اڑان کا پروگرام بنادیا‘حافط حمد اللہ
