بلوچستان اب ایمرجنسی کا نہیں ریکو ڈک پر فیصلے میں دس سال کی تاخیر کا نقصان سرمایہ کاروں اور ہماری نسلوں کو پہنچا ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان

اسلام آباد(ثبوت نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان اب ایمرجنسی کا نہیں‘ بلکہ سرمایہ کاری اور تعمیر وترقی کا میدان بنے گاریکو ڈک پر فیصلے میں دس سال کی تاخیر کا نقصان سرمایہ کاروں اور ہماری نسلوں کو پہنچاریکو ڈک منصوبہ بلوچستان کو دنیا بھر سے جوڑے گا

لیڈر شپ کا کام فیصلے کرنا ہو تا ہے ریکو ڈک میں بہترین معاہدہ کر کے وسائل کا تحفظ کیا وزیراعظم آرمی چیف اور وفاقی وزیر خزانہ کے مشکور ہیں

انہوں نے ہماری تلخ باتوں کو بھی برداشت کیا‘ یہ بات انہوں نے بیرک گولڈ کمپنی کے صدر مسٹر مارک برسٹو کی ریکو ڈک معاہدے پر دستخط کے بعد اہم ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ بلوچستان اب ایمرجنسی کا نہیں

بلکہ سرمایہ کاری اور تعمیر وترقی کا میدان بنے گاریکو ڈک پر فیصلے میں دس سال کی تاخیر کا نقصان سرمایہ کاروں اور ہماری نسلوں کو پہنچاریکو ڈک منصوبہ بلوچستان کو دنیا بھر سے جوڑے گالیڈر شپ کا کام فیصلے کرنا ہو تا ہے

ریکو ڈک میں بہترین معاہدہ کر کے وسائل کا تحفظ کیا وزیراعظم آرمی چیف اور وفاقی وزیر خزانہ کے مشکور ہیں انہوں نے ہماری تلخ باتوں کو بھی برداشت کیا‘صدر بیرک گولڈ کمپنی مسٹر مارک برسٹو نے کہاکہ ماضی کو بھلا کر مستقبل کی جانب ایک اچھے سفر کا آغاز کرنے جارہے ہیں

اعتماد سازی کی فضا بحال کرکے بات چیت کا آغاز کیانئے معاہدے میں بلوچستان کے عوام کے مفاد اور نوجوانوں کے روزگار کا تحفظ کرینگے۔