دکی‘ مقامی کوئلہ میں زہریلی گیس بھرجانے کے باعث دھماکہ‘3کانکن جھلس کر زخمی

کوئٹہ(ثبوت نیوز)بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کان میں دھماکے کے باعث تین کانکن جھلس کر زخمی ہو گئے

تفصیلات کے مطابق دکی کے علاقے میں مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث دھماکے سے3کان کن عدنان‘ شریف اور سردل خان زخمی ہو گئے

جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیامزید کارروائی کی جارہی ہے۔