کوئٹہ(ثبوت نیوز)پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 23مارچ کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر سے لاکھوں لوگ نکل کر 25مارچ کو اسلام آباد مہنگائی مارچ میں شرکت کریں گے
عمران خان اور ان کی ٹولہ اسلام آباد آنے سے قبل استعفیٰ دیکر گھر چلے جائیں ورنہ اس عوام کی سمندر دیکھ کر یہ خود استعفیٰ دیں گے‘ یہ بات پی ڈی ایم کے صوبائی صدر رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی‘ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال
جمعیت علماء اسلام کے قائمقام صوبائی امیر مولانا غلام سروراورمسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر جمال شاہ کاکڑ نے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں سے نہ صرف اپوزیشن جماعتیں بلکہ ہر شہر ی تنگ آچکے ہیں
اور حکومت کے خلاف احتجاج کے لئے ہر شخص تیار ہے 23مارچ کو ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ بلوچستان سے بھی لاکھوں لوگ نکل کر مہنگائی مارچ میں شرکت کریں گے
حکمرانوں کے لئے اب بھی وقت ہے کہ وہ ہمارے آنے سے قبل استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں ورنہ عوام کا سمندر دیکھ کر خود استعفیٰ دینے پر مجبور ہوں گے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں ایک پرامن اور جمہوری طریقے سے احتجاج کررہی ہے
جو تین مہینے قبل اعلان کیا تھا لیکن حکومت کی جانب سے جلسہ عام منعقد کرنے کا اچانک اعلان اس بات کی ثبوت ہے کہ حکمران خود حالات خراب کرکے تیسری قوت کیلئے راستہ ہموار کرنے کیلئے سازش کیا جارہا ہے
جس کی ہم اجازت نہیں دیں گے۔
موجودہ حکمرانوں سے نہ صرف اپوزیشن جماعتیں بلکہ ہر شہر ی تنگ آچکے ہیں 23مارچ کو بلوچستان بھر سے لاکھوں لوگ نکل کر 25مارچ کو اسلام آباد
