سبی‘ سیکورٹی فورسز کے قافلے پر بم سے حملہ‘شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ منتقل

سبی(ثبوت نیوزن) سبی کی تحصیل سانگان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دیسی ساختہ بم سے حملہ دھماکے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید جبکہ 8 ایف سی اہلکار شدید زخمی ہو گئے

تفصیلات کے مطابق سبی کی تحصیل سانگان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دیسی ساختہ بم سے حملہ دھماکے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید

جبکہ 8 ایف سی اہلکار شدید زخمی ہو گئے شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سے 6 اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیامزید تحقیقات سیکورٹی فورسز نے شروع کردی

واضح رہے کہ 8 مارچ کو بھی سبی میں جیل روڈ پر بم دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے تھے۔