مطالبات تسلیم نہ ہونے پر17مارچ کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینگے‘ ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس

کوئٹہ(ثبوت نیوز)ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر حفیظ اللہ مندوخیل نے کہا ہے کہ حکومت سے کامیاب مذاکرات اور ایک مہینہ گزرنے کے باوجود سرکاری ہسپتالوں کو وسائل فراہم کیے گئے

اور نہ ہی ہمار ے مطالبات کے نوٹیفکیشن دی جس پر ہم نے مجبور ہو کر جمعرات کے روز سول ہسپتال سے ریلی نکال کر ریڈزون میں داخل ہو کر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے

یہ بات انہوں نے دیگر عہدیدارو ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ ہم نے عوامی مفادات کی خاطر گزشتہ پانچ مہینوں سے ہڑتال کرکے صرف او پی ڈیز بند کیے باقی تمام سہولیات فراہم کی

اور ساتھ میں کیمپ میں مریضوں میں کا معائنہ کیا جاتا رہا اس سلسلے میں مظاہرے‘دھرنے اور پریس کانفرنس کرکے حکومت سے اپنے مطالبات منوانے کی اپیل کی حکومت نے ہمارے مطالبات حل کرنے کی بجائے ہم پر لاٹھی چارج اور جیلوں میں بند کیا

انہوں نے کہاکہ بعد میں وزیر صحت سید احسان شاہ کی نگرانی میں حکومت نے ہم سے کامیاب مذاکرات کرکے رات کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں مشترکہ پریس ک0انفرنس کی اور وزیرنے یقین دہانی کرائی کہ ایک ہفتے کے اندر سرکاری ہسپتالوں کو وسائل اور ڈاکٹرز کے جائز مطالبات حل کرکے نوٹیفکیشن فراہم کریں

گے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایک مہینہ گزرنے کے باوجود ہمیں نوٹیفکیشن دی اورنہ ہی سرکاری وسائل فراہم کرنے میں شنوائی ہوئی انہوں نے کہاکہ کل بھی ہم عوام کی خاطر احتجاج کررہے

تھے اور آج ایک بار پھر حکومت کے رویہ کے خلاف مجبور ہو کر روڈوں پر نکلیں گے اور آنیوالے 17مارچ کو سول ہسپتال سے ریلی نکال کر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنادیں گے۔