وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی پی ڈی ایم کو کل بھی عوام نے مسترد کیا اور آنے والے وقت میں بھی مسترد کریں گے‘ ڈاکٹر منیر بلوچ

کوئٹہ(ثبوت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماؤں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی عوام عمران خان کے ساتھ ہیں پی ڈی ایم کو کل بھی عوام نے مسترد کیا اور آنے والے وقت میں بھی مسترد کریں گے

کامیابی کے بعد ملک بھر میں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد کو تیز جبکہ بلوچستان کے عوام کو جلد صحت کارڈ اور ملک کے عوام کو سستا راشن ایک مہینے کے اندر شروع کریں گے

اسلام آباد میں تاریخی جلسہ منعقد کریں گے بلوچستان کے کارکن آج سے تیاری شروع کریں‘یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ‘

مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سردار خادم حسین وردگ‘ ضلعی صدر عبدالباری بڑیچ نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں تحریک عدم اعتماد کا مسئلہ چل رہا ہے پی ڈی ایم کو عوامی مسائل کا سامنا ہے

بلاول نے سندھ سے اسلام آباد تک ناکام لانگ مارچ اور جلسہ کرکے واپس چلے گئے عوام اور اراکین اسمبلی کل بھی عمران خان کے ساتھ ہیں اور آج بھی ساتھ ہیں آنے والے تحریک عدم اعتماد اکثریت کے ساتھ ناکام ہو گی

پی ڈی ایم میں موجود تین جماعتوں کے سربراہان اپنے آپ کو بچانے کے لئے اس طرح مسائل پیدا کرتے ہیں جبکہ عمران خان ملک کے وقار اور ترقی کیلئے نکلا ہے جو اس وقت کئی جگہوں پر کامیابی بھی ملے اور دیگر ممالک میں ملک کا وقار بلند ہوگیا

ملک کی عزت ہو گی تو ہم سب کی عزت ہوگی پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن اور وقار بلند ہو جائے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں حالات بہتر اور بیرونی ممالک میں وقار بلند کے بعد او آئی سی کا اجلاس پاکستان میں منعقد ہورہا ہے

جو ملک کے لئے اعزاز سے کم نہیں ہے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ عوام کو مل چکے ہیں بلوچستان میں ایک مہینے کے اندر مل جائے گا کیونکہ اس وقت غریب عوام کے ساتھ سفید پوش عوام کا علاج و معالجہ بھی مشکل ہوچکا ہے

اس لئے موجودہ حکومت نے صحت کارڈ پر توجہ دی ہے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے صحت کارڈ کے ساتھ سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر بنانے کی کوشش کی ہے جو ایک حد تک کامیابی ملی ہے

کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں حالات ہوچکے ہیں سری لنکا میں عوام کو ایک د ن کی روٹی نہیں مل رہی لیکن عمران خان کی مضبوط اور موثر پالیسی کی وجہ سے ہمارے حالات دیگر ممالک کی بے نسبت بہتر ہے

انہوں نے کہاکہ ہم باوثوق سے کہتے ہیں کہ تحریک عد م اعتماد ناکام ہو گی اور تحریک انصاف کے حکومت کی چوتھی سالگرہ کا کاٹ کیک کاٹا جائے گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اچھی حکومت کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے

نہ کہ ان کی حوصلہ شکنی کریں عمران خان وزیراعظم ہوتے ہوئے عوام میں جانے کا فیصلہ کیا ہے جلد اسلام آباد میں ایک تاریخی جلسے کا انعقاد کریں گے جس میں بلوچستان کے عوام بھرپور شرکت کرے گی۔