خضدار میں زلزلے جھٹکے‘عوام میں خو ف ہراس‘ لوگ کا کلمہ طیبہ کا ورد

کوئٹہ(ثبوت نیوز)بلوچستان کے علاقے خضدار میں زلزلے جھٹکے‘عوام میں خو ف ہراس‘ لوگ کا کلمہ طیبہ کا ورد‘ تفصیلات کے مطابق خضدار واردگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گئی اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں‘دکانوں‘دفاترسے باہر نکل کر آئے

زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق خضدار کے جنوب مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت تین عشارئیہ ایک ریکارڈکیاگیا مرکز خضدار سے 110 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا 10 بجکر 50 منٹ پر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔