مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں ہم کھلے دل کے ساتھ ان سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن کوئی بلیک میلنگ ڈرامہ بازی کی گنجائش نہیں‘شیخ رشید

کوئٹہ(ثبوت نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسی پرائیوٹ ملیشیا کو اجازت نہیں کہ وہ وفاقی دارالحکومت کی پرامن فضا کو خراب کرے۔ ووٹنگ والے دن سیکیورٹی کے تمام انتظامات پولیس اور رینجرز کو دیے جائیں گے

وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن والے صبر کرلیں جلد بازی نہ کریں یہ نہ ہو کہ ۱۰ سال لمبا انتظار کرنا پڑ جائے۔ تحریک عدم اعتماد ہر صورت ناکام ہو گی اس میں صرف اپوزیشن کا نقصان ہے۔ کوئٹہ میں نادرا ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پر اعتماد ہیں۔ کسی کو بھی ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مزاکرات کے دروازے کھلے ہیں ہم کھلے دل کے ساتھ ان سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن کوئی بلیک میلنگ ڈرامہ بازی کی گنجائش نہیں۔

اپوزیشن کا زور صرف ہارس ٹریڈننگ پر ہے یہ صرف دو نمبری سے جیتنا جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیٹا بیس اور سکسیشن سینٹر کا آغاز وزیراعظم کا ویژن ہے

بلوچستان کے عوام اس سے بہتر انداز میں مستفید ہو سکیں گے۔ افتتاحی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا

لیکن اس سے پہلے پوری قوم ڈی چوک پر وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو آزاد اور خودمختار پالیسی دی ہے عمران خان او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس اور ۲۳ مارچ کی پریڈ میں بھی شریک ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ایک فلاپ شو ہے۔ نادرا ڈیٹا بیس سینٹر کے قیام سے بلوچستان کے عوام مستفید ہو سکیں گے۔