بی اے پی میں ایک بار پھر اختلافات‘جام کمال خان اور قدوس بزنجو کی الگ الگ پارٹی اجلاس ‘وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کر دیا

کوئٹہ(ثبوت نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے جام کمال خان گروپ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کر دیا

دونوں گروپوں نے اسلام آباد میں الگ الگ اجلاس کیئے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان کی قیادت میں الگ اجلاس جبکہ چیئرمین سینیٹ میر صاد ق سنجرانی کے زیر صدارت الگ اجلاس منعقد ہوا

ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی میں اختلافات اس وقت کھل کر سامنے آگئے جب وزیراعلیٰ بلوچستان نے سنیئر صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی کو وزارت سے فارغ کر دیا جس کے بعد سابق

وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان کا سخت رد عمل سامنے آگیا اور گزشتہ روز میر جام کمال خان کی زیر صدارت اجلا س منعقد ہوا جس میں پارٹی کے کئی رہنماؤں نے شرکت کی

اجلاس کے بعد پارلیمانی لیڈر ظہور احمد بلیدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف جلد تحریک عدم اعتماد لایا جائے گا بی اے پی کے علاوہ اتحادی جماعتیں بھی ہمارے ساتھ ہے

انہوں نے کہا کہ مرکزی و صوبائی قائدین، ممبران سینٹ، صوبائی و قومی اسمبلی اور اتحادیوں کی مشاورت سے عدم اعتماد لائی جارہی ہے قدوس بزنجو کی بد عنوان اور نااہل حکومت بلوچستان میں بدامنی، بے چینی اور بری طرز حکمرانی کا موجب بن گئی ہے

جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنماؤں کی اہم مشاورتی بیٹھک ہوئی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وفاقی و صوبائی وزراء‘ سینیٹرز اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔