کوئٹہ(اے این این)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آج ہونے والا بنوں قامی جرگہ پشتونوں کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے
تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں‘ادیب‘قبائلی عمائدین‘علماء کرام‘دانشوروں سمیت ہر طبقے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو دعوت دی ہے اس وقت پشتو ن قوم کو بقاء کا مسئلہ در پیش ہے جب تک اپنے مسائل کو جرگے کے ذریعے حل نہیں کیئے جاتے
اس وقت تک ہم اپنے اہداف کو حاصل نہیں کر سکتے اس وقت پشتون قوم مسائل کا شکار ہے یہ جرگہ پشتون اتحاد کا ذریعہ بنیں گے اور آئندہ بھی اس طرح جرگو ں کے ذریعے پشتون قوم اپنے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کریں گے اگر افغانستان کو بچانا ہے تو آئندہ کوئی بھی بندوق کے زور پر وہاں حکومت نہیں بنائیں گے
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے غیر ملکی خبر رسال ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ وقت اور حالات بدل رہا ہے اب ہمیں اپنے فیصلے خود کرنے ہونگے جب تک ہم اپنے ہی مسائل کو خود حل نہیں کرینگے اس وقت تک کوئی بھی ہمارے مسائل حل کرنے کیلئے ہمارے پاس نہیں آئینگے
پشتونوں نے بہت مشکل حالا ت کا مقابلہ کیا ہے اب اپنے بچوں کے مستقل کے بارے میں فکر مند رہاہوگا یہ جرگہ انتہائی کامیاب رہے گا انہوں نے کہا کہ ہ پشتونخوا وطن بے پناہ وسائل سے مالا مال ہے مگر اس کے باوجود پشتون قوم دوسرے ممالک میں اپنے بچوں کے پیٹ پالنے کیلئے زندگی گزاررہے ہیں
اس وقت پشتون قوم کومختلف مسائل کا سامنا ہے جرگے کو اس لئے بلایاگیاتاکہ تمام پشتون قوم کی نمائندگی کرنے والوں کو پشتون کے مسائل کے حوالے سے تجاویز لیے جائیں اور ان تجاویز پر عملدرآمد کرکے جرگہ مستقبل بارے میں لائحہ عمل طے کریں ہم کسی بھی قوم سے نفرت نہیں کریں گے
مگر اس وقت پشتون قوم کے لئے جرگے کا انعقاد کرنا بہت ضروری ہے محمود خان اچکزئی نے کہاکہ ماضی میں مولانا فضل الرحمن‘اسفندیار ولی خان‘آفتاب احمد خان شیرپاؤ سمیت دیگر سیاسی و قبائلی عمائدین پر حملے ہوئے ہیں پوچھا جائے کہ یہ حملے کیوں ہوئے ہیں ہمارے اکابرین کا کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے
اور انہوں نے ہمیشہ پشتونوں کے حقوق اور جدوجہد کے لئے کوششیں کی ہے انہوں نے کہاکہ اب پشتون قوم اس جرگے کے ذریعے فیصلہ کرنا چاہئے کہ وہ اپنے مستقبل کو کیسے بچاسکتے ہیں اس جرگے میں ہر اس شخصیت کو دعوت دی ہے جو ہرکسی نہ کسی معاملے پر افادیت رکھتا ہوں
انہوں نے کہاکہ میں اپیل کرتا ہوں کہ پشتون قوم اس جرگے میں بھرپور شرکت کریں اور تجاویز دیں انہوں نے کہاکہ اس وقت مسائل ہم کا مشترکہ ہے اور پشتون قوم مختلف مشکلات کا شکار ہے یہ جرگہ پشتون اتحاد کا ذریعہ بنیں گے اور ہماری کوشش ہے
کہ کہ آئندہ بھی اس جرگے کی تجاویز پر عملدرآمد کرکے مزید جرگے کریں انہوں نے کہاکہ افغانستان کی جنگ میں وہ تمام قوتیں ملوث ہے جنہوں نے اپنے اپنے مفادات کیلئے افغانستان کی سرزمین کو استعمال کیا ہے اب امریکہ سمیت کچھ قوتیں کہہ رہے ہیں کہ کچھ فنڈز دیکر افغانستان کے عوام کو خوشحال بنائیں گے
ہمیں خیرات نہیں چاہئے یہ تمام ممالک افغانستان کے قرض دار ہے اور جب تک افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے یہی ممالک فیصلہ نہیں کریں گے اس وقت تک ان ممالک کونہیں بخشا جائے گا افغانستان پچاس سال جنگ سے دوچار رہیں آج ہونے والا بنوں قامی جرگہ پشتونوں کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے
تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں‘ادیب‘قبائلی عمائدین‘علماء کرام‘دانشوروں سمیت ہر طبقے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو دعوت دی ہے اس وقت پشتو ن قوم کو بقاء کا مسئلہ در پیش ہے
جب تک اپنے مسائل کو جرگے کے ذریعے حل نہیں کیئے جاتے اس وقت تک ہم اپنے اہداف کو حاصل نہیں کر سکتے اس وقت پشتون قوم مسائل کا شکار ہے یہ جرگہ پشتون اتحاد کا ذریعہ بنیں گے۔
آج ہونے والا بنوں قامی جرگہ ہر طبقے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو دعوت دی ہے پشتون قوم کو بقاء کا مسئلہ درپیش ہے‘محمود خان اچکزئی
