وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچنے پر کوئٹہ ائیر پورٹ پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا آمناسامنا ہوا اور گلے شکوے کیے گئے

کوئٹہ(ثبوت نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچنے پر کوئٹہ ائیر پورٹ پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا آمناسامنا ہوا اور گلے شکوے کیے گئے

وفاقی وزیر نے کہاکہ جمعیت سے تعلق رکھنے والی رضا کاروں نے پارلیمینٹ لارجز کو یرغمال بنا کر قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی اور جمعیت کے انصار اسلام تنظیم ہے

اس پر پابندی ہے اس کو کسی نے اجازت دی کہ وہ پارلیمنٹ آکر ڈنڈے اٹھائیں‘ جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ ہم پرامن لوگ ہے قانون ہاتھ میں لینے کی کبھی بھی کوشش کی

بلکہ حکومت کے کہنے پر انتظامیہ چادر اور چاردیواری کی پامالی کی جہاں تک انصار اسلام پر پابندی کا تعلق ہے اس حوالے سے مجھے افسوس ہے کہ ایک ملک کے وفاقی وزیر داخلہ کو یہ بھی معلوم نہیں کہ کس تنظیم پر پابندی ہے اور کس پر نہیں ہے جس پر دونوں ائیر پورٹ سے باہر آکر الگ الگ روانہ ہو گئے۔