اقتدار میں ہو یا نہیں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے عملی طور پر اقدامات کریں نہ ہونے کی صورت میں معاف نہیں کریں گے‘میر سلیم کھوسہ

کوئٹہ(ثبوت نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی میر سلیم کھوسہ نے کہا ہے کہ اقتدار میں ہو یا نہیں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ماضی کی طرح آج بھی کوشاں ہے

موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے عملی طور پر اقدامات کریں نہ ہونے کی صورت میں معاف نہیں کریں گے سول سیکرٹریٹ اور ینگ ڈاکٹروں کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں جو ہڑتال جاری ہے

اس سے عوام براہ راست متاثر ہورہی ہے ہڑتال ضرورکریں لیکن عوام کو تکلیف نہ دیں‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میر عارف جان محمد حسنی بھی موجود تھے

انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی اس شرط پر بنائی گئی کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے لیکن بدقسمتی سے پارٹی کے اندر کچھ مسئلے پیدا ہوگئے تھے

جو عوامی مسائل حل کرنے پر براہ راست اثرات مرتب ہو گئے لیکن پھر بھی ہم نے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوششوں کو ختم نہیں کیا کیونکہ ہمارے لئے اقتدار نہیں عوام عزیز ہے جب تک عوام کے مشکلات حل نہیں ہوں گے ہم چھین سے نہیں بیٹھیں گے

جام دور حکومت میں ترقیاتی حوالے سے جو کام ہوئے تھے ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی موجودہ حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے جو دعوے کیے ان پر عملدرآمد کرنے کیلئے عملی طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔