بارکھان کی انتظامیہ فوری طور پر صحافی عبدالرزاق کھیتران پر جان لیوا حملہ کرنے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے‘بلوچستان فورم آف انوائرمنٹل جرنلسٹس

سبی(ثبوت نیوز) بلوچستان فورم آف انوائرمنٹل جرنلسٹس کے مرکزی صدر ظاہر خان ناصر جنرل سیکرٹری ڈاکتر ثناء اللہ اچکزئی سبی ڈویژن کے صدر سید طاہرعلی،سبی پریس کلب کے صدر حاجی سعید الدین طارق نے اپنے مشترکہ بیان میں بارکھان کے صحافی عبدالرزاق کھیتران پر قاتلانہ حملے

کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارکھان کی انتظامیہ فوری طور پر صحافی عبدالرزاق کھیتران پر جان لیوا حملہ کرنے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے

انہوں نے کہا کہ بارکھان میں صحافتی امور سرانجام دینے والے صحافی عبدالرزاق کھیتران پر حملہ آزادی صحافت کو سلب کرنے کی کوشش ہے، ہم عبدالرزاق کھیتران کہ ساتھ کھڑے ہیں

بلوچستان فورم آف انوائرمنٹل جرنلسٹس بلوچستان بھر کے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ہے جو علاقائی صحافیوں کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گئی

بلوچستان فورم آف انوائر منٹل جرنلسٹس کے مرکزی صدر ظاہر خان ناصر نے کہا کہ اندرون بلوچستان کے صحافتی نامساعد حالات کے باجود اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہے ہیں، انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے

اب پورے بلوچستان کے صحافی ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوچکے ہیں، صحافیوں پر ظلم و زیادتی برداشت نہیں کی جاسکتی۔ بلوچستان میں صحافیوں کو لاوارث سمجھنے والے ہوش کے ناخن لیں، اب اگر بلوچستان کے کسی بھی کونے میں کسی صحافی کی آواز دبانے کی کوشش کی گئی

تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ بہر صورت تحفظ و دفاع کے لیے آگے آئیں گیہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بارکھان انتظامیہ سے فوری طور ملوث اہلکاروں کو گرفتار کرنے اور قانون کے کٹہرے میں لائیں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔