کوئٹہ(ثبوت نیوز) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے خلاف لائحہ عمل طے ہو گئی آئندہ چند ماہ میں سلیکٹڈ حکمرانوں کو عوام کی طاقت سے ہی رخصت کریں گے
کوئٹہ میں ڈاکٹروں کی ریلی میں لاٹھی چارج اور تشدد کی مذمت کرتے ہیں حکومت وقت کو چاہئے کہ وہ ڈاکٹروں کے ساتھ تشدد کا راستہ ترک کرکے پرامن مذاکرات کا راستہ اختیار کریں‘ڈاکٹرز ہمارا مستقبل ہے
ان پر تشدد کرنا غیر جمہوری عمل ہے‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ مولانا عبدالواسع نے کہاکہ عمران نیازی اور ان کی حکومت جلدرخصت ہونے والی ہے کیونکہ انہوں نے آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے ملک کے خاص اداروں اور اسٹیٹ بینک کو داؤ پر لگانے کی کوشش کررہے ہیں
اور ہر دو ماہ بعد منی بجٹ لا کر عوام کوخودکشی کرنے پر مجبور کررہے ہیں ہر چیز پر ٹیکس لا کر حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے آئی ایم ایف کو ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں جس سے یہاں کے معاشی حالات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے
اور ساتھ ہی عوام کی روز مرہ زندگی پر بھی اچھے اثرات مرتب نہیں ہورہے ہیں مولانا فضل الرحمن اور شہباز شریف کی ملاقات انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس ملاقات کے مستقبل میں اچھے اثرات مرتب ہوں گے
مولانا عبدالواسع نے کوئٹہ میں ڈاکٹروں کی پرامن ریلی پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور ان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ہوش کے ناخن لیکر ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کریں اور ڈاکٹروں پر ہونے والے تشدد کے اصل محرکات کو عوام کے سامنے لایا جائے
ڈاکٹروں ہمارے معاشرے کا ایک اہم حصہ ہے بلوچستان پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے اور ڈاکٹروں کو بھی چاہئے کہ وہ ہڑتال کو ختم کرکے غریب عوام کی خدمت کریں کیونکہ ہمارے عوام کے پاس اتنے وسائل نہیں ہے کہ وہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں جا کر علاج و معالجہ کریں ؒ۔
آئندہ چند ماہ میں سلیکٹڈ حکمرانوں کو عوام کی طاقت سے ہی رخصت کرینگے حکومت وقت کو چاہئے وہ ڈاکٹروں کے ساتھ تشدد کا راستہ ترک کرکے پرامن مذاکرات کا راستہ اختیار کریں‘مولانا عبدالواسع
