سبی وگردونواح میں سرکاری نلکوں سے بدبودار پانی کی فراہمی شہری مختلف بیماریوں کا شکار

سبی(ثبوت نیوز) سبی وگردونواح میں سرکاری نلکوں سے بدبودار پانی کی فراہمی شہری مختلف بیماریوں کا شکار‘تفصیلات کے مطابق سبی وگردونواح میں محکمہ پی ایچ ای کی ناقص کارکردگی کے باعث شہری بدبو دار پانی پینے پر مجبو ر نظر آتے ہیں

گزشتہ کئی ماہ سے آلہ آباد غریب آباد سمیت مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے جبکہ رات گئے پانی کی سرکاری نلکوں سے فراہمی میں بدبودار پانی کی فراہمی سے جہاں شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہے

اس حوالے سے آلہ آباد غریب آباد کے رہائیشی غلام علی، رحیم بخش، عبدالکریم، شاہ نواز ودیگر کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں پینے کا صاف پانی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے شہری مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہے

جبکہ بدبود ار پانی کی سرکاری نلکوں سے فراہمی پر ہم مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آلہ آباد غریب آباد میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری نلکوں سے بدبود ار پانی کی فراہمی کا نوٹس لے

کر پانی کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔