بلوچستان بھر میں چیک پوسٹ اور اسپیڈ بریکر ختم کرچکے ہیں‘ ریکوڈک کے بارے میں سیاسی سکورنگ درست نہیں ہے ہم ریکوڈک کیس ہار چکے تھے سیاسی باتیں کرنا آسان ہے‘وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ/دالبندین(ثبوت نیو) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہم ریکوڈک کیس ہار چکے تھے سیاسی باتیں کرنا آسان ہے ان پر عمل کرنا مشکل ہے ریکوڈک کے معاملے پر ہماری حکومت کو ٹف ٹائم ملا ہے

بلوچستان کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں انکے ساتھ کسی بھی قسم کی نا انصافی نہیں ہونے دونگاریکوڈک کے معاملے پر تمام الیکٹڈ نمائندوں کو بریفنگ دی ہے ریکوڈک کے معاملے پر بلوچستان کے لوگوں کو مایوس نہیں کرونگا کچھ دنوں میں تمام معاملہ فیکٹ اور فگر کے ساتھ چیزیں عوام کے سامنے آجائے گا

بلوچستان بھر میں چیک پوسٹ اور اسپیڈ بریکر ختم کرچکے ہیں چیک پوسٹوں پر بھتہ کہ وصولی پر متعلقہ آفیسر اپنے کو معطل سمجھے بیروزگاری اور صحت کے معاملات کو بہتر بنا رہے ہیں‘

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دالبندین ائیر پورٹ پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ ریکوڈک کے بارے میں سیاسی سکورنگ درست نہیں ہے

ریکوڈک سے بلوچستان کو انشاء اللہ 25 فیصد سے بھی زیادہ شیئر ملے گا بلوچستان کے حقوق کے لئے پیچھے نہیں ہٹوں گا ریکوڈک کے بارے میں آنے والے دنوں میں بلوچستان اور چاغی کے عوام کو بہت اچھی خبر ملے گی

سیاسی اسکورنگ کرنا تو اسان ہے عملی طور پر کچھ کرنے کی ضرورت ہے ریکوڈک پروجیکٹ سے سی ایس آر فنڈز سے اسی ضلع کو اربوں روپے ملیں گے جو بھی کمپنی کام کریگی شروع کے تین سالوں میں تیس سے چالیس ارب روپے ضلع چاغی کے ترقیاتی اور فلاح و بہبود کے لئے خرچ کرے گی

‘وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ ریکوڈک پروجیکٹ سے سی ایس آر فنڈز سے اسی ضلع کو اربوں روپے ملیں گے جو بھی کمپنی کام کریگی شروع کے تین سالوں میں تیس سے چالیس ارب روپے ضلع چاغی کے ترقیاتی اور فلاح و بہبود کے لئے خرچ کرے گی

بلوچستان میں کسی بھی چیک پوسٹ پر بھتہ خوری اور رشوت لینے کی ویڈیو وائرل ہوء تو اسی علاقے کا کمشنر اور ڈی سی اپنے کو معطل سمجھے بلوچستان بھر میں محکمہ صحت کے ادویات کا کوتہ بڑھایا جارہا ہے

بے روز گاری کے خاتمے کے لئے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے بلوچستان کے مسائل کو حل کرنا میری حکومت کی اولین ترجیح ہوگی ریکوڈک سے متعلق بے تمام باتیں سیاسی اسکورنگ اور بے بنیاد ہیں

ریکو ڈک سے اتنا شیر بلوچستان کو ملے گا کسی نے سوچا بھی نہیں ہے ریکوڈک سے بلوچستان کے عوام کو ان کے خواہشات کے مطابق حقوق اور شیر ملے گا ریکوڈک سے متعلق باتیں صرف سیاسی اسکورنگ ہیں۔