کوئٹہ(ثبوت نیوز)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اور پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 3مہینوں سے عوام کے مفاد اور سرکاری ہسپتالوں کی حالات بہتر کرنے کیلئے احتجاج پر ہے
حکومت کمیٹی پر کمیٹی بنا کر وقت ضائع کررہی ہے اور حکومت کی نااہلی کا واضح مثال ہے مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں نہ ہونے کی صورت میں 12جنوری کو ریڈ زون میں دھرنا اور اس کے بعد اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے
یہ بات ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر حفیظ مندوخیل‘ پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے صدر جمال شاہ کاکڑ نے کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ 28ستمبرکو سرکاری ہسپتالوں میں اس شرط پر احتجاج شروع کیا
تاکہ ہسپتالوں کی حالات بہتر اور ادویات عوام کو میسر ہوسکیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جس طرح سابقہ حکومت جس کی سربراہی جام کمال کررہے تھے وہ ہمارے مطالبات تو ظاہری طور پر جائز قراردیتے تھے
لیکن آخر تک مطالبات حل نہیں کیا اسی طرح موجودہ حکومت نے بھی مختلف وزراء کے ذریعے نہ صرف مذاکرات کیے بلکہ موقع پر یقین دہانی کرائی اور کہاکہ ڈاکٹروں کے مطالبات حق پر مبنی ہے
لیکن بعد میں ہمارے بندوں کو تیس دن جیل میں بند کرکے یہ تاثر دیا کہ ہم نے غلط کام کیا لیکن ساتھ میں حکومت نے ہمارے بندوں کے خلاف ایف آئی آر ختم کرکے یہ اعتراف کرلیا کہ جس طرح ڈاکٹروں کو گرفتار کرکے حکومت نے غلطی کی
انہوں نے کہاکہ پچھلے تین ماہ سے احتجاج پر ہیں احتجاج کے دوران سابق وزیراعلیٰ جام کمال سمیت متعدد وزراء سے ملے سابق وزیراعلیٰ سمیت تمام وزراء نے مطالبات جائز قرار دیتے ہوئے حل کرنے کا وعدہ کیا
موجودہ وزیراعلیٰ قدوس بزنجو سے ملے انہوں نے مسائل حل کرنے کا کہا مطالبات تسلیم کرنے کی بجائے ہمارے ڈاکٹروں کو گرفتار کیا گیا انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں کو ایک ماہ تک جیل میں رکھا گیا
حکمرانوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں غریب مریض گزشتہ تین ماہ سے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں 12جنوری کو وزیراعلیٰ ہاوس کے باہر دھرنا دینگے ہم پر لاٹھی چارج ہوا تو حالات کے زمہ دار وزیراعلیٰ ہونگے
ہمارے مطالبات جائز نہیں تو وزیراعلیٰ ایک بار میڈیا پر کہہ دیں مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو ملک بھر کے ڈاکٹروں کو اکٹھا کرکے اسلام آباد جائیں گے ہسپتالوں میں سہولیات نہیں عوام ہمارا گریبان پکڑتے ہیں۔
مطالبات تسلیم نہ ہوئے‘ 12جنوری کو وزیراعلیٰ ہاوس کے باہر دھرنا دینگے 3مہینوں سے عوام کے مفاد اور سرکاری ہسپتالوں کی حالات بہتر کرنے کیلئے احتجاج پر ہے‘وائی ڈی اے و پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن
