کوئٹہ(ثبوت نیوز) کوئٹہ بی این پی کوئٹہ کے زیر اہتمام لاپتہ یونٹ سیکریٹری قاضی نعمت اللہ اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
مظاہرے میں مرکزی ہومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ، ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری، جمال لانگو، میڈم شمائلہ اسماعیل، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی نصر اللہ بلوچ، پرنس رزاق بلوچ اور دیگر نے شرکت کی
قاضی نعمت اللہ بی این پی مینگل کے یونٹ سیکرٹری تھا جو 2 جنوری جیل روڈ سے لاپتہ کیا گیا، مظاہرین
بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ حل ہونے کی بجائے مزید گھمبیر ہوتا جارہا ہے آئے روز لاپتہ افراد افراد کا تسلسل نے عوام کا جینا حرام کیا ہے، مظاہرین
بلوچستان میں سیاسی کارکنوں کو لاپتہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے سیاسی کارکنوں کو بھی نہیں بخشا جارہا ہے
ایسے واقعات کا رونما ہونا ایک المیہ ہے جس کو حل کرنا ہوگا حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی بلوچستان میں یہ سلسلہ کئی سالوں سے چلتا آرہا ہے
بلوچستان کا لاپتہ افراد کا مسئلہ حل نہیں کیا جارہا یے، مظاہرین
حکومت وقت تمام لاپتہ افراد کا مسئلہ کے سنجیدگی کے ساتھ حل کیا جائے ریکوڈک معاہدے کو ہم ہر صورت میں مسترد کرتے ہیں ریکوڈک بلوچستان پر ان کے عوام کا حق ہے
ان کیمرہ بریفنگ کا مطلب یہی کہ معاہدے کو عوام کے سامنے نہیں لانا ہے ہم اس معاہدے کی بھرپور مخالفت اور حقائق عوام کے سامنے لایا جائے،
بلوچستان میں سیاسی کارکنوں کو لاپتہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ریکوڈک معاہدے کو مسترد کرتے ہیں ‘بی این پی مینگل
