کوئٹہ(ثبوت نیوز) وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہے یخ بستہ ہوائیں چلنے سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کررہ گئی کوئٹہ‘پشین‘قلات‘ مستونگ اور زیارت میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے
دور دراز اور دیہاتی علاقوں میں سردی کے بعد لکڑی‘کوئلہ‘ ایل پی جی گیس سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں‘تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برف باری کے بعد کوئٹہ
سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں زیارت‘کان مہترزئی‘رود ملازئی‘خانوزئی‘قلعہ سیف اللہ‘پشین‘قلات‘مستونگ‘زیارت‘ہربوئی سمیت دیگر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور شام ہوتے ہی
لوگ گھروں میں محصور ہو کررہ جاتے ہیں شدید سردی کے باعث کوئٹہ کے اکثر علاقوں میں بجلی اور گیس کی لوڈشیدنگ اور عدم فراہمی کے باعچ عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے محکمہ موسمیا ت کے مطابق سردی کی لہر مزید تین دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں‘ معمولات زندگی درہم برہم دیہاتی علاقوں میں سردی کے بعد لکڑی‘کوئلہ‘ ایل پی جی گیس سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
