سانحہ مری کے واقعہ پر جوڈیشنل انکوائری کرائی جائے‘ جو بھی ذمہ دار پایاگیا ان کے خلاف ایکشن لیا جائے‘شیخ جعفرمندوخیل مرکزی رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن

کوئٹہ(ثبوت نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ سانحہ مری کے واقعہ پر جوڈیشنل انکوائری کرائی جائے جو بھی ذمہ دار پایاگیا ان کے خلاف ایکشن لیا جائے

یہ ایک قومی سانحہ ہے وفاقی حکومت ایک لاکھ گاڑیوں کو مری میں داخل ہونے کی کریڈٹ لے رہی تھی اور اب انسانی جانوں کے ضیاع کو قدرتی آفات قراردے رہے ہیں

سیاحت کیلئے حکومت کے جو دعوے تھے وہ سب کے سب ادھورے رہ گئے‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ انہو ں نے کہاکہ بلوچستان میں بھی بڑے پیمانے پر بارشوں اور بر ف باری سے تباہی ہوئی ہے

پی ڈی ایم اے اور صوبائی حکومت متاثرہ علاقوں میں بحالی کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے انہوں نے کہاکہ یم کورٹ کے جج کی سربراہی میں اس واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے‘ مری میں ہونے والی اموات میں صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت کا تعین کیا جائے۔