کوئٹہ(ثبوت نیوز)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر ملک کو تباہ کرنے والے خود کرپٹ اور کرپشن خو ر ٹولہ اورالیکشن سے چوری کے اکاؤنٹ برآمد ہوگئے
پی ڈی ایم قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ناہل اور ملک وقوم کو تباہ کرنیوالوں سے نجات دلائیں گے عمران خان فوری طور پر مستعفی ہو جائیں تین سالوں سے لوٹنے والے قومی دولت واپس کرے
ملک میں صاف و شفاف الیکشن کی صورت میں جمعیت علماء اسلام ایک مضبوط قوت بن ابھرے گی‘یہ بات انہوں نے پارٹی کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی
انہوں نے کہاکہ تبدیلی کے دعویدار حکمران وطن عزیز کے چلانے کے اہل نہیں ہیں جمعیت علماء اسلام اور پی ڈی ایم کے ناہل حکمرانوں کے خلاف کامیاب تحریک سے وفاقی وزراء بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے
ایک دن مولانا فضل الرحمن آئین پاکستان کے تحت پارلیمنٹ سے اسلامی نظام کے نفاذ کا اعلان کر ے گی موجودہ نااہل کرپٹ حکمران چوکیدار کی شکل میں چور ثابت ہو گئے
مولانا فضل الرحمن کا دامن صاف ہے حکمران زبان کو لگام دے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن بے داغ ماضی کے مالک ہیں حکمران مولانا فضل الرحمن کی خلاف کرپشن ثابت کرنے میں ناکام رہے قیامت تک مایوس رہیں گے
انہوں نے کہا کہ ملک کے اسلامی تشخص کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے حکمرانوں نے ملکی معیشت کمزور کردی غریب مہنگائی کے طوفان سے قوم خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ناکام ہو گئی
عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دیا گیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے ایوان وزیراعظم عوام کی چیخیں سننے سے قاصر ہے مولانا فضل الرحمن کی زیر قیادت جہد و جہد وقت کی ہم ضرورت ہے
انہوں نے کہا کہ ملک دشمن پالیسیاں ہرگز قبول نہیں حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے فحاشی عریانی اور بدامنی لاقانونیت کے تحفہ دے رہا ہے عوام پر زور زبردستی سے مسلط حکمران ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔
احتساب کے نام پر ملک کو تباہ کرنے والے خود کرپٹ اور کرپشن خو ر ٹولہ اورالیکشن سے چوری کے اکاؤنٹ برآمد ہوگئے‘ملک سکندر ایڈووکیٹ
