بولان‘ٹریفک حادثہ 3افراد جاں بحق دو زخمی مقامی انتظامیہ نے لاشوں کو تحویل میں لے لیا

بولان(ثبوت نیوز)بلوچستان کے علاقے بولان میں تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثہ 3افراد موقع پر جاں بحق 2افراد زخمی ہوگئے

تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے لمجی کے قریب قومی شاہراہ پر دھند کے باعث پک اپ اور ڈاٹسن میں تصادم ہوا جس کے نیتجے میں 3 افراد پیر بخش ولد محمد حنیف قوم سمالانی‘ محمد عظیم ولد محمد دین قوم لہڑی‘ عرفان ولد جمعہ قوم گولہ جاں بحق

جبکہ 2افراد بہادر خان ولد اللہ یار خان یار محمد ولد غلام محمد زخمی ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو سول ہسپتال منتقل کر دیا مزید کارروائی متعلقہ حکام کر رہی ہے