کوئٹہ(ثبوت نیوز)صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمن کھیتران اور طلباء تنظیموں کے درمیان میں مذاکرات‘ جامعہ بلوچستان کے سواء باقی تمام تعلیم اداروں کو پندرہ دن کھولنے اور جامعہ بلوچستان سے اغواء ہونے والے دو طلباء کی بازیابی پر اتفاق‘ موجودہ حکومت عوام کے ساتھ طلباء اور تعلیمی اداروں میں ماحول بہتر بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کررہی ہے
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے طلباء تنظیموں کے عہدیداروں کے ہمراہ جامعہ بلوچستان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہاکہ حکومت بلوچستان کی جانب سے مجھے مذاکراتی کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا گیا
یکم نومبر کو جامعہ بلوچستان کے 2 طالب علم اغواء ہوئے طالب علموں کی بازیابی کیلئے احتجاجاً جامعہ بلوچستان کے طلباء نے یونیورسٹی میں دھرنا دیا طلباء تنظیموں نے ہمیں عزت و احترام دیا ہے احتجاج کے دوران طلباء سے مذکرات کیلئے
کئی بار ملاقاتیں کی ہیں انہوں نے کہاکہ اغواء کیے گئے طلباء کے معاملے کو وزیر اعلیٰ بلوچستان خود دیکھ رہے ہیں طلباء کو قائل کیا ہے کہ تمام صوبے کے تعلیمی اداروں کو فعال کر دیں
بلوچستان بھر میں کل سے تمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی طلباء نے احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا کہہ دیا ہے طلباء کا احتجاج جامعہ بلوچستان تک محدود رہے
گاانہوں نے کہاکہ طلباء نے کہا ہے کہ دونوں طالب علموں کی بازیابی تک جامعہ بلوچستان بند رہے گی 15 دن کے اندر طلباء کا سراغ لگا لیا جائے گا سرد موسم کے باوجود طلباء کا احتجاجی دھرنا جاری رہا ہے
بلوچستان پہلے پسماندہ ہے نہیں چاہتے تعلیمی ادارے بند رہیں بلوچستان کے طلباء و طالبات باصلاحیت ہیں‘ طلباء تنظیموں کے عہدیداروں نے کہاکہ ہم اپنا احتجاج ختم نہیں بلکہ 15 یوم کیلئے ملتوی کر رہے ہیں
حکومتی مذکراتی کمیٹی سے اب تک ہماری 6 نشستیں ہو چکی ہیں امید ہے کہ حکومت ہمارے ساتھیوں کی بازیابی میں سنجیدگی سے کردار ادا کرے گی
اگر 15 دن میں طلباء کی بازیابی نہ ہوئی تو ہم پھر احتجاجی دھرنا دینگے بلوچستان میں بدقسمتی سے طلباء کو لاپتہ کرنا معمول بن گیا ہے انہوں نے کہاکہ آج سے جامعہ بلوچستان کے علاوہ تمام تعلمی ادارے کھل جائیں گے
15 دن تک احتجاج صرف جامعہ بلوچستان تک محدود ہو گا احتجاجاً جامعہ بلوچستان کے تمام کیمپس بند رہیں گے۔
صوبائی وزیر او ر طلباء تنظیموں کے عہدیداروں کا طلباء کی بازیابی کیلئے پندرہ دن تک احتجاج موخرکرنے پر اتفاق جامعہ بلوچستان کے علاوہ تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے عہدیداروں کا پریس کانفرنس
