متحد ہو کر دہشت گردوں کے ناکام عزائم کو ناکام بنانا ہوگادہشت گرد عناصر ایک مرتبہ پھر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت صوبے کے امن کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں‘نواب ثناء اللہ زہری

ڈھاڈر(ثبوت نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما میر غازی خان پندرانی نے پنجگور اور سبی ببر کچھ میں ایف سی کی گاڑی پر نامعلوم دہشت گردوں کے حملے کے

نتیجے میں پاک ایف سی اہلکاروں کی شہادت اور زخمی ہونے والے اہلکاروں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر ایک مرتبہ پھر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت صوبے کے امن کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں

ہمیں متحد ہو کر ان کے مزموم عزائم کو ناکام بنانا ہوگا صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں عوام کے تحفظ کے لیے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی

ان بزدلانہ کاروائیاں سے فورسز کے حوصلے پست نہیں ہوں گے دشمن صوبے کو داخلی طور پر غیر مستحکم کرنے کی منظم کوشش کر رہے ہیں بزدل دشمن بہادر قوم اور پاک فوج پاک ایف سی بلوچستان اور سیکورٹی اداروں کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے

اور دہشت گرد بزدلانہ حملوں سے کچھ حاصل نہیں کر سکتے انہوں نے کہا صوبے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں کے مزموم عزائم خاک میں ملائیں گے ایسے واقعات سے قوم اور سیکورٹی فورسز کے حوصلے کمزور نہیں ہونگے

دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں جاری رئیں گی دہشت گرد دشمن ملک کے اشاروں پر استعمال ہو رہے ہیں

مگر اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے عوام سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی قسم کی صورتحال میں فورس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں صوبے کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی مزموم ناکام کوشش کرنے کی بھرپور مزمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے ایف سی کے جوانوان کی مغفرت انکے

لواحقین سے دلی اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی .