کوئٹہ‘ گیس غائب‘ ایل پی جی اور لکڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘عوام کو مشکلات درپیش صبح کا ناشتہ اور دوپہر کا کھانا گیس نہ ہونے کی وجہ سے نہ بن سکا بچے اور سرکاری ملازمین بغیر ناشتہ کیے سکول او ر دفاتر گئے

کوئٹہ(ثبوت نیوز) کوئٹہ کے مختلف علاقوں گیس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بعض علاقوں میں صبح کا ناشتہ اور دوپہر کا کھانا گیس نہ ہونے کی وجہ سے نہ بن سکا

بچے اور سرکاری ملازمین بغیر ناشتہ کیے سکول او ر دفاتر کیے‘تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کی جانب سے جمعہ کو کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس بند کرنے کا اعلان کیا تھا

جس کی وجہ سے متبادل انتظام نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لکڑی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہری خریدنے سے قاصر ہے

شہر کے مختلف علاقوں وزیراعلیٰ ہاؤس‘ گورنر ہاؤس‘ زرغون روڈ‘پشتون آباد‘ شالدرہ سمیت دیگر علاقوں میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جمعہ کے روز گیس نہ ہونے کی وجہ سے عوام سرکاری ملازمین اور سکول کے بچے بغیر ناشتے کے چلے گئے

خواتین کو بھی گھریلو امور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا شہریوں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی گیس کا مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے اور سلو میٹر چارجز کے نام پر لوگوں کولوٹا جارہا ہے

اگر حکومت بروقت اقدامات نہیں کرسکیں تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور سوئی سدرن گیس پر عائد ہو گی۔