کوئٹہ(ثبوت نیوز)صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ کسی میں طاقت ہے اور ہماری حکومت گرانا چاہتے ہیں تو اپنا زور لگائیں صوبائی حکومت میں شامل وزراء میں محکمے تقسیم کیے
اس حوالے سے اگر کسی کے جائز تحفظات ہیں ان کو دور کریں گے ورنہ اچھا محکمہ اور کمائی کرنا صوبائی حکومت کی پالیسی میں شامل نہیں ہے ینگ ڈاکٹروں کے ساتھ مذاکرات جاری ہے
احتجاج کرنا او ر لوگوں کو زلیل کرنا مسیحوں کا کام نہیں ہے‘یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کے پچیس دن ہو چکے ہیں
اور موجودہ حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں مقررہ وقت پورا کریں گے اور حکومت عوامی توقعات پر پورا اتر ے گی ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات جلد تسلیم کریں گے اگر لوگوں کو احتجاج کے ذریعے ذلیل کرنا ہے
تو یہ مسیحا نہیں ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت میں شامل وزراء کے درمیان کوئی اختلا ف نہیں ہے اگر کسی کو محکمے کے حوالے سے تحفظات ہے اور وہ جائز ہے تو اس پر غور کریں لیکن اچھی وزارت اور وزارت کے ذریعے کمائی کرنا ہماری حکومت کا پالیسی میں شامل نہیں ہے
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے سو فیصد لوگوں کو مطمئن کرنا کسی بھی حکومت کے بس میں نہیں ہے پھر بھی ہماری کوشش ہے کہ جہاں خامیاں ہے ا ن کو دور اور جہاں کامیابی ہے
اس کو آگے لے جائیں گے انہوں نے کہاکہ موجودہ ہ حکومت اپنا وقت پورا کرے گی اور2023میں دوبارہ الیکشن ہوں گے جس پر ہم کامیابی کے ساتھ کے ساتھ الیکشن میں جا کر دوبار کامیابی حاصل کرے گی۔
کسی میں طاقت ہے اور ہماری حکومت گرانا چاہتے ہیں تو اپنا زور لگائیں ینگ ڈاکٹروں کے ساتھ مذاکرات جاری ہے احتجاج کرنا او ر لوگوں کو زلیل کرنا مسیحوں کا کام نہیں ہے‘سردار عبدالرحمن کھیتران
