کوئٹہ‘ ڈاکٹروں کے ہڑتال اور دھرنے کے باعث شاہرائیں بند عوام کو مشکلات کا سامنا دھرنے سے مختلف شاہرائیں اور سڑکیں بند مشکلات میں اضافہ

کوئٹہ(ثبوت نیوز)کوئٹہ میں ڈاکٹروں کے ہڑتال اور دھرنے کے باعث سرکاری ہسپتالوں اور مختلف شاہراہوں پر عوام کو شدید مشکلات درپیش رہی مختلف شاہرائیں اور سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے مریضوں‘طلباء و طالبات اور سرکاری ملازمین کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے

صوبائی حکومت اور بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا‘تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین دن سے ڈاکٹروں کی جانب سے اپنے مطالبا ت کے حق میں ریڈ زون میں دھرنا

دینے کی وجہ سے شاہرائیں بند ہو گئی او ر ٹریفک کی روانی میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے صوبائی حکومت اور انتظامیہ بھی ڈاکٹروں کے سامنے بے بس ہو گئے

اور سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا عوام کر رہے ہیں اسی طرح سرکاری ہسپتالوں میں بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث صوبے کے دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے

اور اوپی ڈیز بند ہونے سے مریض اور لواحقین واپس چلے گئے شہریوں نے بلوچستان ہائی کور ٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کردیا کہ ہڑتا ل کرنے والے ڈاکٹروں کو فوری طورپر برطرف کیا جائے اور عوام کو ان مشکلات سے نکالنے کیلئے فوری طورپر اقدامات اٹھائی جائے۔