کوئٹہ(ثبوت نیوز) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ آج سے جمعیت میں موثر ترین شخصیات شامل ہونے جارہے ہیں نواب اسلم رئیسانی سمیت بلوچ پشتون قوم کے ممتاز شخصیات جمعیت میں شامل ہورہے ہیں بڑی
شخصیات کی شمولیت سے جمعیت بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی عمران خان کو لانے میں بھارت کا بڑا کردار جبکہ اسرائیل کی فنڈنگ تھی عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کرنے میں کردار ادا کیا
عمران کی شخصیت جھوٹ پر مبنی ہے، جمہوری انداز میں ہم نے حکومت تبدیل ہونے کے بعد اب عمران خان اسمبلیاں تحلیل ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں ان کمیرہ میں نے باجوہ کو کہا ہے آپ نے ایسے بندے کو ہم پر مسلط کیا
جس کو کسی چیز کا علم نہیں میں نے فیض حمید سے بھی کہا کہ شکر ہے آپ نے آل پارٹی کانفرس بلائی کوشش ہے کہ اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کریں اور معیشت بہتر ہو
یہ بات انہو ں نے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام مولانا عبدالواسع‘ صوبائی جنرل سیکرٹری سید آغا محمود شاہ ودیگر بھی موجود تھے
انہوں نے کہاکہ جمعیت سب سے بڑی سیاسی اور دینی قوت ہے جمعیت نے 2018 کے انتخابات کو پہلے ہی دن مسترد کیامولانا فضل الرحمن نے جو کچھ کہا وہ سب صحیح ثابت ہواعمران خان کو لانے میں بھارت کا بڑا کردار جبکہ اسرائیل کی فنڈنگ تھی
آج سے بلوچستان کی موثر ترین شخصیت جمعیت میں شامل ہونے جا رہی ہے سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی جمعیت میں شمولیت کریں گے 8 دسمبر کو ورکرز کنونشن میں بڑی تعداد میں لوگ جمعیت میں شامل ہونگے
انہوں نے کہاکہ جمعیت ملک کی سب سے بڑی دینی جماعت ہے جسے پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی گئی 2018 انتخابات میں عمران خان کو زبردستی مسلط کیا
گیا عمران خان کو لانے میں بھارت اور اسرائیل نے فنڈنگ کی امریکہ کی ملٹی نیشنل کمپنیوں نے عمران خان کو سپورٹ کیا جمعیت علما اسلام بلوچستان میں پہلے بھی مضبوط جماعت تھی اور ان افراد کی شمولیت سے مزید موثر ہوگی
عمران خان کے 4 سال میں تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کرنے میں کردار ادا کیا عمران کی شخصیت جھوٹ پر مبنی ہے انہوں نے کہاکہ جمہوری انداز میں ہم نے حکومت تبدیل ہونے کے بعد اب
عمران خان اسمبلیاں تحلیل ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں کوشش ہے کہ اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کریں اور معیشت بہتر ہو مولانا فضل الرحمن آج بلوچستان آئیں گے جو 11 دسمبر تک رہیں گے مولانا فضل الرحمان ساروان ہاوس میں جلسے سے خطاب کرینگے
جمعیت علماء اسلام ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ہمیں اور کارکنوں کو مایوس کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی2018 کے انتخابات سب کے سامنے ہے قائد مولانا فضل الرحمان نے پہلے دن الیکشن کو مسترد کردیا
مولانا فضل الحمان نے جوجو کہاں سب سچ ثابت ہوا فارنگ منڈز کیس میں تو سب سامنے بھی آگیاانڈیا و امریکی ملٹی نیشنل کمپنیوں نے بھی عمران خان کو لانے میں مدد کی امریکی ملٹی نیشنل کمپنی بہت طاقت ور ہیں
وہ امریکہ صدر کو لانے سے پہلے بھی مداخلت کرتے ہیں اسٹیبلشمنٹ سمیت بڑی طاقتوں نے عمران خان کو لانے میں مدد کی انہوں نے کہاکہ میرے قائد کو ہرایاگیاآنے والے انتخابات میں ملک سمیت خصوصی بلوچستان میں جمعیت کا اہم رول ہوگا
عمران خان کے سارے دعوے صرف دعوے ہی رہیں عمران خان کی چارسال میں کوشش رہی کہ ملکی معاشی حالات تباہ ہوانہوں نے کہاکہ ان کمیرہ میں نے باجوہ کو کہا ہے آپ نے ایسے بندے کو ہم پر مسلط کیا
جس کو کسی چیز کا علم نہیں میں نے فیض حمید سے بھی کہا کہ شکر ہے آپ نے آل پارٹی کانفرس بلائی۔صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام و وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہاکہ عمران نیازی اقتدار کے حصول کے لئے ہر حربہ استعمال کرینگے
اور عمران نیازی کی کوشش ہے کہ وہ اقتدار کے حصول کیلئے کوئی بھی راستہ چن کرکے اقتدار پر قابض ہو جائے مگر اب ان کے یہ خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا عمران نیازی کی تمام تر پالیسیاں ناکام ہو چکی ہے
اور ملک کی خراب معیشت کے ذمہ دار عمران نیازی اور ان کی حکومت ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی عمل سے ہوتی ہے دھرنوں سے نہیں رونے دھونے والے ہمیشہ اپنے ناکام پالیسیوں کو عوام پر توپنے کیلئے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں
تماشا لگانے سے کچھ نہیں بنے گا جمعیت علماء اسلام کے قیادت نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی اور جمہوریت کی بحالی کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے8دسمبر کو بلوچستان کی تاریخ میں سب سے بڑا ورکرز کنونشن ہوگا
اور یہ کنونشن مستقبل میں جمعیت علماء اسلام اور بلوچستان کی سیاست پر اچھے اثرات مرتب کرینگے اور مستقبل میں سنگ میل ثابت ہوگا مولانا فضل الرحمن کا دورہ بلوچستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے
جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کی گئی ہے اور جمعیت علماء اسلام میں نہ ختم ہونے والا شمولیتی پروگرام منعقد ہوں گے جس میں بلوچستان کے سب سے بڑے سیاسی وقدآور شخصیات شمولیت کرینگے
اس کے علاوہ مختلف سیاسی پارٹیوں سے بھی لوگ شامل ہوں گے جو کہ ہمارے لئے قابل فخر ہے اور آئندہ انتخابات کے بعد بلوچستان میں حکومت بنانے میں آسانی ہوگی.
عمران خان کو لانے میں بھارت کا بڑا کردار جبکہ اسرائیل کی فنڈنگ تھی ان کمیرہ میں نے باجوہ کو کہا ہے آپ نے ایسے بندے کو ہم پر مسلط کیا جس کو کسی چیز کا علم نہیں‘‘ مولانا عبدالغفور حیدری
