اسلام آباد/ کوئٹہ(ثبوت نیوز)بلوچستان نے 4کاروائیوں میں 1680کلوگرام منشیات برآمد کی۔ جن میں 260کلو افیون، 5 کلو ہیروئن،1410 کلو چرس اور5 کلوآئس شامل ہیں۔کاروائیوں کے دوران 2 ملزمان کو گرفتارکر کے
2گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں پنجاب نے3کاروائیوں میں 74.703کلو منشیات برآمدکی۔ جن میں 9.6کلو افیون، 64.800 کلوچرس اور 0.303کلو آئس شامل ہیں
کاروائیوں میں 2غیر ملکی باشندوں سمیت 4 ملزمان گرفتار کر کے 2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں گئیں خیبر پختونخوا نے8کاروائیوں کے دوران 193.246کلومنشیات برآمدکرکے1خاتون اور 2 غیر ملکی باشندوں سمیت
9ملزمان کو گرفتار کیا اور 4گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ برآمدہ منشیات میں 107.100 کلو افیون48.45,کلو ہیروئن، 33.566کلو چرس اور 3.5کلو آئس اور 0.630کلو ایکسٹیسی گولیاں شامل ہیں
سندھ نے9کاروائیوں میں 172.556کلو منشیات برآمد کی جبکہ1 ایک خاتون سمیت 10 ملزمان کو گرفتارکر کے 4گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔ منشیات میں 7.670کلو ہیروئن،159.263 کلوچرس، 2.068کلو آئس، 3.5کلو کوکین
اور 055گرام ویڈ شامل ہےراولپنڈی نے8کاروائیوں کے دوران 9.514کلومنشیات برآمدکرکے8ملزمان کو گرفتار کر کے 3گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں ۔
برآمدہ منشیات میں 2.860کلو افیون، 4.340کلو چرس، 2.246 کلوآئس اور 068گرام ویڈ شامل ہیں۔ تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک گھیر کارروائی‘ مجموعی طور پر 2130.019کلو گرا م منشیات برآمد بلوچستان نے 4کاروائیوں میں 1680کلوگرام منشیات برآمد کی
