اسلام آباد (ثبوت نیوز)پاکستان نے جنوبی کوریا کے ساتھ افرادی قوت کی برآمد کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔مفاہمتی یادداشت پر دستخط وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری اور پاکستان میں کوریا کے
سفیر سہ سنگپی نے منعقدہ ایک تقریب میں کئے یادداشت کا مقصد ایمپلائمنٹ پرمٹ سکیم (EPS) کے تحت کوریا کو پاکستانی افرادی قوت کی برآمد کو مزید بڑھانا ہے
وزارت روزگار و محنت کوریا اور وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کے درمیان ایمپلائمنٹ پرمٹ سسٹم کے نفاذ کے لیے یادداشت کو تجدید کیا گیا۔وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے تقریب سے خطاب
کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یادداشت ایک تاریخی ہے جو جنوبی کوریا اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر کوریا کی
حکومت اور کوریا کے سفیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مختلف ممالک کو پاکستانی افرادی قوت کی برآمدات کو مزید بڑھانے کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں، سمندر پار پاکستانیز ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں
اب تک دس ہزار پاکستانیوں کو روزگار کے لئے کوریا بھیج چکے ہیں، اس وقت جنوبی کوریا میں پاکستانی ورکرز کو صرف مینوفیکچرنگ سیکٹر میں بھیجا جا رہا ہے،دیگر شعبوں میں بھی پاکستان کے پاس کافی افرادی
قوت موجود ہے جو ہم کوریا بھیجا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک دیگر شعبوں زراعت، خدمات، ماہی گیری اور خاص طور پر آئی ٹی میں پاکستانی افرادی قوت کی برآمد پر متفق ہیں، اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن
او ای سی) واحد سرکاری ادارہ ہے جو پاکستان میں اس روزگار کے نظام کو نافذ کرنے کا مجاز ہے، اس وقت او ای سی کورین لینگویج ٹریننگ پاکستان میں کورین لینگویج کا سب سے شاندار ٹریننگ سنٹر بن گیا گیا ہے۔
پاکستان اور جنوبی کوریا درمیان افرادی قوت کی برآمد کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط جنوبی کوریا میں بڑی تعداد میں افرادی بھیجنا چاہتے ہیں،ساجد حسین طوری کا تقریب سے خطاب
